BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 September, 2005, 10:46 GMT 15:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کھلاڑی گرفتار ہوسکتے ہیں‘
ہرشل گبز اور نکی بوئے
ہرشل گبز اور نکی بوئے بھارتی پولیس کو مطلوب ہیں۔
بھارت کی پولیس نے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں، ہرشل گبز اور نکی بوئے کو گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑی ہرشل گبز اور نکئی بوئے بھارتی پولیس کومیچ فکسنگ مقدمے میں مطلوب ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے بھارت سے وضاحت مانگی ہے کہ کیا وہ ہرشل گبز اور نکئی بوئے کو گرفتار کریں گے یا نہیں۔

بھارت کی وزارت کھیل کے ایک اہلکار نے کہا کہ کوئی شخص بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے اور قانون اپنا راستہ خود متعین کرے گا۔

بھارت کی طرف سے گرفتار نہ کرنے کی ضمانت نہ ملنے کے بعد جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم کے چناؤ میں مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔

بھارتی پولیس کو ہرشل گبزاور نکی بوئے میچ فکسنگ کیس میں مطلوب ہیں۔ سن 2000 میں جنوبی افریقہ کے دورہ بھارت کے دوران درج ہونے والے مقدمے میں ہرشل گبز اور نکی بوئے پر الزام ہے کہ انہوں نے کپتان ہانسی کرونیئے سے مل کر میچ فکسنگ کی۔

نکی بوئے نے ہمیشہ میچ فکسنگ کے الزامات کی تردید کی ہے لیکن ہرشل گبز نے یہ تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے ایک بھارتی باشندے سے میچ فکس کرنے وعدے پر گیارہ ہزار پونڈ لیے تھے۔

ہرشل گبز کا موقف تھا کہ بکی نے اس کو یہ رقم ون ڈے میچ میں بیس رنز سے زیادہ سکور نہ کرنے کے وعدے پر دی تھی لیکن میچ کے دوران وہ بکی سے کیے جانے والے وعدے کو بھول گئے اور چوہتر رنز سکور کیے۔

جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے ہرشل گبز پر چھ مہینے کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

ہانسی کرونئیے کو ٹیم سے نکال دیا گیا اور وہ دو سال بعد ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد