BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 June, 2004, 09:22 GMT 14:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میچ فکسنگ سے نمٹنے کا فیصلہ
انضمام آؤٹ ہو کر واپس
انڈیا نے اپریل میں پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سکیورٹی اور بدعنوانی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک مینیجر کی تقرری کرے گا۔

خیال ہے کہ اس اقدام کا فیصلہ روایتی حریف انڈیا کے ہاتھوں اپریل میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے شکست کے بعد سامنے آنے والے میچ فکسنگ کے الزامات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

تاہم پی سی بی کے سربراہ رمیز راجہ نے تردید کی ہے کہ اس اقدام کا فیصلہ مذکورہ الزامات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ان الزامات کے باعث ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کو مزید انکوائریوں سے بچانا ہے۔‘

رمیز راجہ نے کہا کہ اس ضمن میں نامزد کیے جانے والے نئے مینیجر بظاہر پولیس یا آرمی انٹیلی جنس کے ریٹائرڈ افسر ہوں گے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انسدادِ بدعنوانی اور سیکیورٹی کے امور سے نمٹنے والے ادارے کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

پاکستان انیس سو اٹھانوے سے لے کر سن دو ہزار تک میچ فکسنگ کے دو الزامات کی انکوائری کروا چکا ہے۔

وسیم اکرم، وقار یونس، سعید انور، مشتاق احمد، اکرم رضا اور ٹیم کے موجودہ کپتان انضمام الحق کو جرمانہ کیا جا چکا ہے اور سابق کپتان سلیم ملک پر تاعمر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انسدادِ بدعنوانی اور سیکیورٹی کے امور سے نمٹنے والے ادارے کے سربراہ لارڈ کونڈون کی جانب سے لکھے گئے خط میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے دو ہزار دو کی سیریز میں اپنی صلاحیت سے کم کا مظاہرہ کیا تھا۔ یہ خط اس سال کے اوائل میں عوامی سطح پر منظر عام پر لایا گیا تھا۔

تاہم رمیز راجہ نے اس بات کی تردید کی کہ پی سی بی کو یہ پریشانی درپیش ہے کہ مذکورہ موقعہ دوبارہ دہرایا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد