BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 December, 2004, 17:51 GMT 22:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راشد لطیف کا بورڈ کو قانونی نوٹس

راشد لطیف
راشد لطیف
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے۔

اس نوٹس میں ان پر چھ ماہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے پر عائد پابندی اور جرمانے کو ختم کرنے کے لئے کہا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ضمن میں راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والے سابق جج ملک محمد قیوم کی خدمات حاصل کی ہیں جو اب وکالت کررہے ہیں۔

ملک محمد قیوم کی وساطت سے شہریارخان کو بھیجے گئے نوٹس میں راشد لطیف نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ان پرعائد پابندی اور جرمانے کی سزا بلاجواز ہے جو فورا ختم ہونی چاہیئے۔ یاد رہے کہ قائداعظم ٹرافی میں کراچی بلوز اور فیصل آباد کے درمیان اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں راشد لطیف نے جو کراچی بلوز کے کپتان تھے اس جواز کے تحت میچ جاری رکھنے سے انکار کردیا تھا کہ وکٹ خطرناک تھی جس پر بیٹسمینوں کے زخمی ہونے کا خطرہ تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ جواز تسلیم نہ کرتے ہوئے راشد لطیف کے اقدام کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی سے تعبیر کرتے ہوئے ان پر چھ ماہ کی پابندی اور پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد