BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوسف کی سینچری، انضمام الحق آؤٹ
پال کولنگوڈ
پال کولنگوڈ نے ایک سو چھیاسی رنز کی شاندار اننگزکھیلی۔
پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکتالیس رن بنائے ہیں۔ اس وقت محمد یوسف اور عبدالزاق کھیل رہے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے آخری پاکستانی کھلاڑی کپتان انضمام الحق تھے جنہوں نے انہتر رن بنائے۔

محمد یوسف نے اپنی سینچری مکمل کر لی ہے۔انضمام اور محمد یوسف کے درمیان ایک لمبی شراکت ہوئی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ اٹھائیس، دوسری بھی اٹھائیس، تیسری پینسٹھ، چوتھی اڑسٹھ اور پانچویں دو سو اکتالیس کے سکور پر گری تھی۔

تیسرے دن کے ابتدائی اوروں میں انگلینڈ کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب نائٹ واچ مین محمد سمیع آؤٹ ہوئے۔ انہیں ہوگارڈ کی گیند پر وکٹ کیپر نے کیچ آؤٹ کیا۔

دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چھیاسٹھ رنز بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی سلمان بٹ تھے جنہوں نے دس رنز بنائے، فیصل اقبال بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے اور عمران فرحت تینتس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل انگلینڈ نےنووکٹوں کے عوض پر پانچ سو اٹھائیس رنز پر اپنی پہلی اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

انگلینڈ کی طرف سے سے سب سے زیادہ سکور پال کولنگوڈ نے بنایا جو ایک سو چھیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ایلسٹر کک اور این بیل نے بھی سنچریاں بنائیں۔

پہلے روز کے کھیل پاکستان نے کم از کم چار یقینی کیچ ڈراپ کیے ۔عمران فرحت نے دو اور کامران اکمل اور دانش ایک ایک کیچ ڈراپ کیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کے نائب کپتان یونس خان، شعیب ملک، اور محمد آصف زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ ان کی جگہ فیصل اقبال، شاہد آفریدی اور عمر گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم کی کپتانی اینڈریو سٹراس کر رہے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم
انضمام الحق (کپتان)،عمران فرحت، سلمان بٹ، فیصل اقبال، محمد یوسف، شاہد آفریدی، عبد الرزاق، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، محمد سمیع، دانش کنیریااور عمر گل۔

انگلینڈ کی ٹیم
اینڈریو سٹراوس (کپتان)، مائیکل ٹریسکوتھک، ایلسٹر کک، کیون پیٹرسن، آئن بیل، پال کولنگوڈ، گیرئنٹ جونز (وکٹ کیپر) لیئم پلنکٹ، میتھیو ہوگارڈ، سٹیو ہارمیسن اور مونٹی پنیسر۔
امپائر سٹیو بکنر، ایس ٹوفل

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد