BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 August, 2006, 12:22 GMT 17:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب اختر دیہاتی ٹیم میں
شعیب اختر
دنیا کے تیز ترین بالر پاکستان کے شعیب اختر انگلینڈ کے ایک گاؤں کی ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے۔

ٹخنے کی چوٹ سے صحتیاب ہونے والے شعیب کو امید ہے کہ برکسویل کی جانب سے میچ کھیل کر انہیں چوتھے ٹیسٹ میچ کے لیئے فٹنس کے حصول میں مدد ملے گی۔

اس سلسلے میں پاکستان کے کوچ باب وولمر کا کہنا ہے کہ ’میں چاہتا ہوں کہ وہ پوری رفتار سے گیند کرے اور میری ہمدردیاں بیچارے بلے بازوں کے ساتھ ہیں‘۔

شعیب اختر نے قبل ازیں کہا تھا کہ’میں جلد از جلد دوبارہ کھیلنا چاہتا ہوں اور اوول ٹیسٹ سے قبل کچھ میچ پریکٹس حاصل کرنا چاہتا ہوں‘۔

برکسویل کے کپتان ڈومینک اولسٹر کے پاکستانی کوچ وولمر سے دیرینہ تعلقات کی بدولت ہی کلب تیس سالہ شعیب کو سائن کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ کلب کے ممبر پیڈی ملنز کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ شعیب آٹھ سے دس اوور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مخالف ٹیم نے بھی شعیب کی برکسویل ٹیم میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔ ملنز کے مطابق’وہ اسے ایک ایسے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں جب انہیں دنیا کے تیز ترین بالروں میں سے ایک کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا‘۔

کلب کو یہ بھی امید ہے کہ شعیب کو دیکھنے کے لیئے تماشائی بھی آئیں گے۔ ملنز کے مطابق’ ہمیں امید ہے کہ دو سے تین سو لوگ میچ دیکھنے آئیں گے ورنہ عام طور پر تو میدان خالی رہتا ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد