ہیڈنگلے:پاکستانی بیٹسمین جم گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لیڈز کے کرکٹ گراونڈ ہیڈنگلے میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پردو وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے ہیں۔ یونس خان اور محمد یوسف نے ایک سو چھیاسٹھ کی ناقابل شکست شراکت بنا کر ٹیم کا سکور 202 تک پہنچا دیا۔ محمد یوسف اکانوے کے سکور پر اور یونس خان چونسٹھ رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان نے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اوپننگ بیٹسمینوں نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کا سکور 32 رنز پر پہنچا دیا۔ میتھو ہوگارڈ نے لمبے عرصے کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے توفیق عمر کو بیتیس کے مجموعی سکور پر آوٹ کر دیا۔ توفیق عمر سات رنز بنا سکے۔ دوسرے اوپنر سلمان بٹ صرف دو رنز کے اضافے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم پانچ سو پندرہ رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔انگلینڈ کی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں لانے کا سہرا مڈل آرڈر بیٹسمین کیون پیٹرسن اور این بیل کے سر جنہوں نے سینچریاں سکور کیں۔ این بیل نے لارڈز ، اولڈ ٹریفورڈ کے بعد ہیڈنگلے کے میدان پر بھی سینچری سکور کر ڈالی۔
انگلینڈ کے لوئر آرڈر کے بیٹسمینوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے سکور میں تیزی کے ساتھ قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔ ساجد محمود اور سٹیو ہارمیسن نے بالترتیب چونتیس اور چھتیس رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ محمد سمیع اور دانش کنیریا نے دو دو جبکہ شاہد نذیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی ٹیم: انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف، سلمان بٹ، فیصل اقبال، کامران اکمل، توفیق عمر، شاہد نذیر، محمد سمیع، عمر گل، دانش کنیریا۔ | اسی بارے میں ہیڈنگلے: ’ اطمینان سے کھیلنا ہوگا‘04 August, 2006 | کھیل اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ کی مکمل برتری27 July, 2006 | کھیل آصف کے اوول میں کھیلنے کا امکان31 July, 2006 | کھیل ڈرا ہونے میں سٹراس کا ہاتھ بھی تھا18 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||