BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 July, 2006, 10:10 GMT 15:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ کی مکمل برتری
سٹیو ہارمیسن
سٹیو ہارمیسن نے پاکستان کے چھ کھلاڑی آؤٹ کیئے۔
اولڈ ٹریفوڈ کے گراونڈ پر کھیلے جانے والےٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے پہلی اننگز کے 119 رنز کے جواب میں 168 رنز بنائے ہیں اور اس کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم میچ پر مکمل طور پر چھائی ہوئی ہے اور دوسری اننگز میں اس کو اڑتالیس رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے اور اس کی ابھی آٹھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم صرف ایک سو انیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔پاکستان کے دونوں ابتدائی کھلاڑی نو کے مجموعی سکور پر واپس پویلین پہنچ چکے تھے۔

نائب کپتان یونس خان اور محمد یوسف نے اسی رنز کی شراکت بنا کر پاکستان کو بہتر پوزیشن میں لا کھڑا کیا جب ایک مرتبہ ٹیم لڑکھڑا گئی۔ نوے کے سکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گرئی اور باقی سات کھلاڑی صرف 29 کا اضافہ کرسکے۔

انگلینڈ کی طرف سے فاسٹ بولر ہارمیسن نے صرف انیس رنز دے کا چھ وکٹیں حاصل کیں۔ سپنر مونٹی پنیسر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہو گیا۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی دانش کنیریا تھے جو رن آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نےٹاس جیت کر گرین ٹاپ وکٹ پر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر کے کرکٹ کے ماہرین کو حیران کر دیا۔

پاکستان کو ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ مہنگا پڑا اور اسے ابتداء ہی میں اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب اس کے دونوں اوپنر عمران فرحت اور کامران اکمل نو کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد یونس خان اور محمد یوسف کے درمیان اسّی رنز کی شراکت نے پاکستان کی پوزیشن بہتر کی لیکن نوّے کے مجموعی سکور پر دونوں کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ محمد یوسف اڑتیس رنز بنا کر مونٹی پنیسر کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ یونس خان چوالیس کے ذاتی سکور پر ہارمیسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

کھانے کے وقفے پر پاکستان کا سکور تین وکٹ کے نقصان پر نوّے رن تھا۔ لنچ کے فوراً بعد کپتان انضمام الحق اور فیصل اقبال پہلے دو اوروں میں آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور ترانوے تھا۔ جب پاکستان کا سکور 113 پر پہنچا تو آفریدی پندرہ رن بنا کر مونٹی پنیسر کا شکار بنے۔ محمد سمیع کو ہارمیسن کی گیند پر سٹراس نے کیچ کیا۔ عبدالرزاق بھی ہارمیسن کا چھٹا نشانہ بنے۔

مونٹی پنیسر نے پاکستان کی تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے اوپنر سلمان بٹ کو ڈراپ کر کے وکٹ کیپر کامران اکمل سے اوپننگ کرانے کا فیصلہ کیا جبکہ انگلینڈ نے میڈیم فاسٹ بولر لیئم پلنکٹ کے ان فٹ ہونے کی وجہ فاسٹ بولر ساجد محمود کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم: کامران اکمل ،عمران فرحت، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، فیصل اقبال، عبد الرزاق، شاہد آفریدی، محمد سمیع، عمر گل، اور دانش کنیریا۔

انگلینڈ کی ٹیم: اینڈریو سٹراس ( کپتان) مارکس ٹریسکوتھ، ایلسٹر کوک، کیون پیٹرسن، پال کولنگوڈ، این بیل، گیرنٹ جونز، میتھیو ہوگارڈ، سٹیو ہارمیسن، ساجد محمود اور مونٹی پنیسر۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد