انضمام نے لارڈز ٹیسٹ ڈرا کرا لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لارڈز میں پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے ختم ہو گیا ہے۔ پانچویں دن انگلینڈ نے پاکستان کو 380 رن کا ہدف دیا۔ جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 214 رنز بنائے تھے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ محمد یوسف کو دیا گیا۔ جب پاکستان کی اننگ کا اغاز ہوا تواوپنر سلمان بٹ پہلی گیند پر ہی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ صفر سکور پر ایک پاکستانی وکٹ گرانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کا دباؤ مذید بڑھتا ہوا نظر آیا۔ تینتیس رنز پر دوسری وکٹ عمران فرحت کی گری۔ پہلی اننگز میں ڈبل سینچری بنانے والے بلے باز محمد یوسف سے وکٹ قائم رکھنے کی امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ بھی یہ ذمہ داری زیادہ دیر تک نہ نبھا سکے۔ اپنی نصف سینچری پوری ہونے سے دو رنز پہلے ہی وہ بھی پلنکٹ کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ فیصل اقبال بھی اڑتالیس رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے اور مجموعی سکور ایک سو اکتالیس پر چھوڑا۔ جس کے بعد انضمام الحق نے پاکستانی ٹیم کی سانسوں کو بحال کیا اور دن کے اختتام تک کریز میں ڈٹے رہے۔ میچ ختم ہونے تک وہ اپنی نصف سینچری مکمل کر چکے تھے اور وہ چھپن رنز کے ساتھ جبکہ عبدالرزاق پچیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلا ٹیسٹ ڈرا کرنے کے لئے پاکستان نے تہتر اوورز کھیلے اور انگلینڈ کی طرف سےمونٹی پنیسر اور میتھیو ہوگارڈ نے دو دو دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھیانوے رن بنا کر اس وقت ڈیکلیئر کی جب لیئم پلنکٹ عبدالرزاق کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ سکور کپتان اینڈریو سٹراس نے کیا جو ایک سو اٹھائیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے دانش کنیریا نے تین، عمر گُل نے دو جبکہ شاہد آفریدی اور عبدالرزاق نے ایک، ایک وکٹ لی۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محمد یوسف کی ڈبل سنچری کی بدولت اپنی پہلی اننگز میں چار سو پنتالیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد یوسف تھے جو 202 رن بنا کر ہارمیسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے سٹیو ہارمیسن نے چار، ہوگارڈ نے تین، پلنکٹ نے دو جبکہ پیٹرسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں نو وکٹوں پر پانچ سو اٹھائیس رن بنا کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ سکور پال کولنگوڈ نے بنایا تھا۔ وہ ایک سو چھیاسی رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ ایلسٹر کک اور این بیل نے بھی سنچریاں بنائیں۔ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی ٹیم | اسی بارے میں یوسف ایک سو پچاسی، سات آؤٹ15 July, 2006 | کھیل یوسف کی سینچری، انضمام الحق آؤٹ 15 July, 2006 | کھیل لارڈز: پاکستان 66 رنز پر تین آؤٹ14 July, 2006 | کھیل لارڈز:کولنگوڈ اور کوک کی سینچریاں13 July, 2006 | کھیل آصف کی شرکت کا امکان معدوم12 July, 2006 | کھیل رانا نوید الحسن بھی ان فٹ ہو گئے15 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||