فلنٹاف پاکستان سیریز سے آؤٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے کپتان اینڈریو فلنٹاف پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اور ون سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ اینڈریو فلنٹاف گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کرانے کا مشورہ دیا ہے۔گھٹنے کے آپریشن کے بعد وہ کم از کم بارہ ہفتے تک کھیل میں حصلہ نہیں لے سکیں گے۔ انگلینڈ کے سلیکٹرز کوخدشہ پیدا ہو گیا کہ اینڈریو فلنٹاف شاید ایشیز سیریز میں بھی حصہ نہ لے سکیں۔ اینڈریو فلنٹاف نے پچھلے سال انگلینڈ کی ایشیز سیریز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ایشیز سیریز کے فاتح کپتان مائیکل وان پہلے ہی گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے سیریز کے عدم دستیابی کا اعلان کر چکے ہیں۔ اینڈریو فلنٹاف سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ سری لنکا نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو پانچ صفر سے شکست دی تھی۔ اینڈریو فلنٹاف کی غیر موجودگی میں اینڈریو سٹراس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ | اسی بارے میں شیعب اختر فٹنس کے قریب تر21 July, 2006 | کھیل انضمام نے لارڈز ٹیسٹ ڈرا کرا لیا17 July, 2006 | کھیل دو کھلاڑی انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ15 July, 2006 | کھیل وان ایک روزہ میچوں سے باہر06 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||