BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 July, 2006, 10:31 GMT 15:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دو کھلاڑی انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ

راؤ افتخار
راؤافتخار نے 18 ون ڈے میچوں میں بارہ وکٹیں لی ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بالر راؤ افتخار اور اوپنر توفیق عمر کو فوری طور پر انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں انگلینڈ بلانے کی درخواست ٹیم مینجمنٹ نے محمد آصف اور شعیب ملک کے ان فٹ ہونے کے بعد کی تھی۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر آپریشنز عباس زیدی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس اطلاع کی تصدیق کی کہ توفیق عمر اور راؤ افتخار کو انگلینڈ بھیجا جارہا ہے۔

یہ اطلاعات بھی ہیں کہ محمد آصف اور شعیب ملک انگلینڈ کے دورے سے باہر ہوگئے ہیں اور وہ علاج کے لیئے وطن واپس آرہے ہیں۔

وکٹ کیپر کامران اکمل بھی مکمل فٹ نہیں ہیں اور توفیق عمر کو انگلینڈ بھیجنے کا مقصد ضرورت پڑنے پر انہیں وکٹ کیپر کے طور پر استعمال کرنا بھی ہے۔

توفیق عمر نے24 ٹیسٹ اور 19 ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں چار سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔

راؤ افتخار نے ایک ٹیسٹ کھیلا ہے البتہ وہ اٹھارہ ون ڈے میچوں میں بارہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد