BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 June, 2006, 17:31 GMT 22:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا نے انگلینڈ کو ہرا دیا
دلہارا فرنینڈو
دلہارا فرنینڈو نے تین انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لارڈز میں سری لنکا نے انگلینڈ کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بیس رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک ، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

سری لنکا کے مقررہ کردہ دو سو اٹھاون رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم پچاس اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر 237 رن بنا سکی۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور اوپنر تھارنگا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا نے مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر دو سو ستاون رن بنائے۔

تھارنگا کے علاوہ سری لنکا کی جانب سے کوئی دوسرا بلے باز متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور سری لنکن ٹوٹل میں دوسرا بڑا سکور اضافی رنز کی مد میں تھا۔ انگلش بالروں نے خاصی غیر ذمہ دارانہ بالنگ کی اور بیالیس اضافی رن دیئے جن میں وائیڈ بالز کے تیئس رن بھی شامل تھے۔

تھارنگا نے ایک سو بیس رن بنائے

انگلینڈ کی جانب سے پال کالنگوڈ کے علاوہ کوئی بھی بالر سری لنکن بلے بازوں کو پریشان نہ کر سکا۔ کالنگوڈ نے انتیس رن کے عوض دو جبکہ سٹیو ہارمیسن نے باون رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ پلنکٹ،بریسنن اور ساجد محمود نے بھی ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دو سو ستاون رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور ایک موقع پر صرف چھیاسٹھ کے مجموعی سکور پر اس کے چار کھلاڑی پویلین میں واپس جا چکے تھے۔ اس موقع پر ٹریسکوتھک اور ڈیلرمپل نے ٹیم کو سہارا دیا اور سکور کو 138 تک لے گئے۔ اس سکور پر ٹریسکوتھک سڑسٹھ رن کی اننگز کھیل کر دلشان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 172 کے سکور پر اس وقت گری جب وکٹ کیپر جونز انیس کے انفرادی سکور پر جے سوریا کی گیند پر کیچ ہوگئے۔ انگلینڈ کے ساتویں کھلاڑی بریسنن سولہ رن بنا کر ملنگا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ڈیرلمپل کو مرلی دھرن نے 67 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے دلہارا فرنینڈو اور ملنگا نے تین، تین جبکہ مرلی دھرن،دلشان اور جے سوریا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد