سری لنکا کی فتح، سیریز برابر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹرینٹ برج میں تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن مرلی دھرن کی تباہ کن بالنگ کی بدولت سری لنکا نے انگلینڈ کو ایک سو چونتیس رن سے شکست دے دی ہے۔ اس فتح کے نتیجے میں ٹیسٹ سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ نے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔ کھیل کے چوتھے دن سری لنکا نے انگلینڈ کو فتح کے لیئے تین سو پچیس رن کا ہدف فراہم کیا تھا لیکن اینڈریو سٹراس کے علاوہ کوئی بھی انگلش بلے باز مرلی دھرن کی گیندوں کا مقابلہ نہ کر سکا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف انہتر اوور میں 190 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سٹراس نے 55 رن بنائے جبکہ سات انگلش کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ سری لنکا کی جانب سے مرلی دھرن نے آٹھ جبکہ جے سوریا نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ مرلی دھرن کو مین آف دی میچ اور سری لنکا کا مین آف دا سیریز جبکہ کیون پیٹرسن کو انگلینڈ کا مین آف دا سیریز قرار دیا گیا۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 322 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے سنگاکارا اور کاپوگدیرا نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ کپتان مہیلا جیاوردھنے اور اپل تھارنگا بالترتیب پنتالیس اور چھیالیس رن کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے سپنر مونٹی پنیسر نے اٹھہتر رن کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم: مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، الیسٹر کک، کیون پیٹرسن، پال کولنگووڈ، اینڈریو فلنٹاف، گیرئنٹ جونز، لیئم پلنکٹ، میتھیو ہوگارڈ، جان لوئیس اور مونٹی پنیسر سری لنکا کی ٹیم: سنتھ جے سوریا، تھارنگا، وینڈارٹ، کمارا سنگاکارا، مہیلگ جیا وردھنے، تلکارتنے دلشان، کاپوگدیرا، ایم مہروف،چمندا واس، ملنگا اور مرلی دھرن۔ | اسی بارے میں انگلینڈ کے لیئے میچ مشکل ہو گیا04 June, 2006 | کھیل سری لنکن بلےبازوں کی عمدہ بیٹنگ04 June, 2006 | کھیل سری لنکا کی انگلینڈ پر برتری04 June, 2006 | کھیل انگلینڈ کے ترپن پر دو آؤٹ03 June, 2006 | کھیل :مرلی دھرن سے خطرہ ہے: فلنٹاف30 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||