انگلینڈ کے ترپن پر دو آؤٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا کی ٹیم دو سو اکتیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے کھیل ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر ترپن رن بنائے تھے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کی جانب سے اپنے ٹیسٹ کیرئر کا آغاز کرنے والے بالر جان لوئیس نے اپنے پہلے ہی اوور کی چوتھی گیند پر سری لنکا کے اوپنر ایم وینڈارٹ کو بولڈ کر دیا۔ انگلینڈ کی طرف سے فلنٹاف اور لوئیس نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیئے اور لیام پلنکٹ اور میتھیو ہوگارڈ نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیئے۔ ایک موقع پر سری لنکا کے آٹھ کھلاڑی ایک سو انتالیس کے سکور پر آؤٹ ہو چکے تھے لیکن آخری کھلاڑیوں کی عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے سکور میں مزید بانوے رن کا اضافہ ہوا۔ انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی اننگز کا آغاز بھی زیادہ اچھا نہ تھا۔ اس کو پچیس کے سکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب اینڈریو سٹراس واس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ٹریسکوتھک چوبیس کے ذاتی سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کی ٹیم: مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، الیسٹر کک، کیون پیٹرسن، پال کولنگووڈ، اینڈریو فلنٹاف، گیرئنٹ جونز، لیئم پلنکٹ، میتھیو ہوگارڈ، جان لوئیس اور مونٹی پنیسر سری لنکا کی ٹیم: سنتھ جے سوریا، تھارنگا، وینڈارٹ، کمارا سنگاکارا، مہیلگ جیا وردھنے، تلکارتنے دلشان، کاپوگدیرا، ایم مہروف،چمندا واس، ملنگا اور مرلی دھرن۔ | اسی بارے میں انگلینڈ نے دوسرا ٹیسٹ جیت لیا28 May, 2006 | کھیل سری لنکا کی پوزیشن مستحکم27 May, 2006 | کھیل سری لنکا کی ٹیم مشکلات کا شکار26 May, 2006 | کھیل سری لنکا کی بیٹنگ پھر ناکام25 May, 2006 | کھیل سری لنکا نے میچ بچالیا15 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||