سری لنکا کی بیٹنگ پھر ناکام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایجبسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دو وکٹوں پر 102 رنز بنائے ہیں۔ اس سے پہلے سری لنکا کا کوئی بھی کھلاڑی انگلینڈ کے پیس اٹیک کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 141 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کے ٹاپ سکورر چمندہ واس رہے جو 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی طرف سے دسویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے مالنگا نے 26 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی طرف سے لیام پلنکیٹ نے تین وکٹیں لیں جبکہ میتھیو ہوگارڈ، اینڈریو فلنٹاف اور ساجد محمود نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم میں شامل واحد سپنر مونٹی پپنیسر نے ایک وکٹ لی۔ جب انگلینڈ نے اپنی اننگز شروع کی تو پہلی وکٹ کی شراکت میں چھپن رنز بنے۔ انگلینڈ کی طرف سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی مارکس ٹریسکوتھک تھے جو 27 رنز بنا کر مرلی دھرن کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوئے۔ دوسرے اوپنر اینڈریو سٹراس تیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور وہی ٹیم میدان میں اتاری ہے جس نے سری لنکا کو لارڈز میں فالوآن پر مجبور کیا تھا۔ دوسری طرف سری لنکا نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور مائیکل وانڈورٹ اور لاسیتھ مالنگا کو کھیلنے کا موقع دیا ہے۔ انگلینڈ: مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، الیسٹر کُک، کیون پیٹرسن، پال کولنگ وڈ، اینڈریو فلنٹاف (کپتان)، گیرانٹ جونز، لیام پلنکٹ، میتھیو ہوگارڈ، ساجد محمود اور مونٹی ہوگارڈ۔ سری لنکا: اُپل تھرانگا، مائیکل وانڈورٹ، کمار سنگاکارا، ماہیلا جے وردنا (کپتان)، تھلان سماراویرا، تلکارتنے دلشان، فرویز مہاروف، چمندہ واس، نیوان کلوسیکرا، متیا مرلی دھرن اور لاسیتھ مالنگا۔ | اسی بارے میں مہیلا جے وردھنے کی سینچری14 May, 2006 | کھیل سری لنکا نے میچ بچالیا15 May, 2006 | کھیل انگلینڈ کی عمدہ بیٹنگ 11 May, 2006 | کھیل امپائر کے خلاف اپیل کے حق پر غور06 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||