مہیلا جے وردھنے کی سینچری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لارڈز ٹیسٹ میں سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا اننگز کی شکست سے بچ گیا ہے۔ سری لنکا نےدوسرے روز دو مزید وکٹیں گنوا کر سکور تین سو انسٹھ رنز بنائے ہیں۔میچ میں خراب روشنی کی وجہ سے دوبارہ رک گیا ہے۔ مہیلا جے وردھنے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سینچری مکمل کی ہے اور ایک سو چودہ رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین دلشان تلکارتنے ہیں۔ اس سے پہلے فاریز مہاروف نے کپتان مہیلا جے وردھنے کے ساتھ مل ٹیم کا سکور دو سو اکانوے رنز تک پہنچا دیا۔ مہاریز مہاروف کو پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ساجد محمود نے آؤٹ کیا۔ میچ کی دوسری اننگز میں تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا کے ایک سو تراسی کے سکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ دوسری اننگز میں سری لنکا کی طرف سے سنگاکارا نے پینسٹھ اور تھرنگا نے باون رن بنائے۔ دونوں کو مونٹی پنیسر نے آؤٹ کیا۔ کپتان مہیلا جے وردھنے نصف سنچری بنا چکے ہیں۔ ان کا ساتھ نائٹ واچ مین فرویز مہاروف دے رہے ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ نے تیسرے روز سری لنکا کو فالو آن پر مجبور کر دیا تھا۔ انگلینڈ کے چھ وکٹوں پر پانچ سو اکیاون رن کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم ایک سو بانوے رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پہلی اننگز میں سری لنکا کی طرف سے سب سے زیادہ رن اکسٹھ جے وردھنے نے بنائے تھے۔ انگلینڈ کی طرف سے میتھیو ہوگارڈ نے چار اور ساجد محمود نے جن کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے تین کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔ اسی دوران ہوگارڈ نے اپنے کیریئر کی دو سو وکٹیں بھی مکمل کر لیں۔ سری لنکا کی پہلی اننگز کے اختتام تک وہ دو سو ایک کھلاڑی آؤٹ کر چکے تھے۔ سری لنکا کی ٹیم | اسی بارے میں سری لنکا کو فالو آن کا خطرہ12 May, 2006 | کھیل انگلینڈ کی عمدہ بیٹنگ 11 May, 2006 | کھیل مرلی دھرن:سری لنکا کے ’ڈینجر مین‘10 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||