انگلینڈ کی عمدہ بیٹنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف لارڈز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں پر تین سو اٹھارہ رن بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ سکور مارکس ٹریسکوتھک نے ایک سو چھ رن بنائے۔ یہ ان کی چودھویں سنچری تھی۔ ایلیسٹر کک نے نواسی رن بنائے۔ اس وقت کیون پائٹرسن چون اور نائٹ واچ مین میتھیو ہوگارڈ دو رن پر کھیل رہے ہیں۔ سری لنکا کی طرف سے مرلی دھرن نے دو اور فرویز مہاروف نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم میں ساجد محمود کو شامل کیا گیا اور یہ ان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔ این بیل اور جون لوئیس ٹیم میں شامل نہیں۔ انگلینڈ کی طرف سے اینڈریو سٹراس اور مارکس ٹریسکوتھک نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ سٹراس نے واس کی گیند پر چوکا لگا کر ٹیسٹ کرکٹ میں دو ہزار رن پورے کر لیے۔ انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا کی ٹیم | اسی بارے میں مرلی دھرن:سری لنکا کے ’ڈینجر مین‘10 May, 2006 | کھیل واس فٹ، اتاپتو کی واپسی مشکوک08 April, 2006 | کھیل 2011 کا عالمی کپ ایشیا میں30 April, 2006 | کھیل ’دورہِ انگلینڈ کے لیئے دستیاب ہوں‘09 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||