واس فٹ، اتاپتو کی واپسی مشکوک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے فاسٹ بولر چمندا واس فٹ ہوگئے ہیں اور وہ انگلینڈ کے دورے پر جانے والی ٹیم میں شامل ہونگے لیکن کپتان مرون اتاپتو کی واپسی کے امکانات برائے نام ہیں۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم انیس اپریل کو انگلینڈ روانہ ہونے والی ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔ سری لنکن ٹیم کے فزیو ٹامی سمسیک کا کہنا ہے کہ چمندا واس نے کمر کی تکلیف سے صحت یاب ہونے کے بعد بولنگ شروع کردی ہے اور وہ انگلینڈ کے دورے تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ واس ان فٹ ہونے کے سبب پاکستان کے خلاف نہیں کھیل سکے تھے۔ ٹیسٹ اور ون ڈے میں مرلی دھرن کے بعد واس سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے سری لنکن بولر ہیں۔ ٹامی سمسیک کا کہنا ہے کہ مرون اتاپتو ابھی تک کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے لیکن اس کی رفتار سست ہے اور اگر وہ اس علاج سے صحت یاب نہ ہوسکے تو ہوسکتا ہے کہ انہیں آپریشن کرانا پڑے۔ مرون اتاپتو کے علاوہ فاسٹ بولر روچیرا پریرا بھی ہمسٹرنگ کی تکلیف سے چھٹکارہ نہیں پاسکے ہیں اور آئندہ ہفتے انہیں فٹنس ٹیسٹ دینا ہوگا۔ سری لنکن چیف سلیکٹر للتھ کالوپروما کا کہنا ہے کہ فزیو کی طرف سے ان کھلاڑیوں کے بارے میں رپورٹ پیر کو ملے گی اسی دن سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سولہ رکنی ٹیم کو حتمی شکل دینے والی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لئے علیحدہ ٹیمیں منتخب کی جائیں گی۔ چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں مرون اتاپتو کی شمولیت کا انحصار ان کی فٹنس پر ہے اور اس کے لیے وہ سولہ اپریل تک انتظار کرینگے۔ اگروہ فٹ نہ ہوسکے تو پھر قیادت کی ذمہ داری بدستور مہیلا جے وردھنے سنبھالیں گے۔ | اسی بارے میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا، سکور کارڈ30 March, 2006 | کھیل پاکستان بمقابلہ سری لنکا، سکور کارڈ29 March, 2006 | کھیل سری لنکا: اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ28 March, 2006 | کھیل پاکستان بمقابلہ سری لنکا۔سکور کارڈ27 March, 2006 | کھیل ’سری لنکا کی بولنگ کمزور ہے‘25 March, 2006 | کھیل سری لنکا: بقیہ ون ڈے کیلیےاضافی دن18 March, 2006 | کھیل سری لنکا کو 202 کا ٹارگٹ17 March, 2006 | کھیل سری لنکا سوریا اور واس کے بغیر 16 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||