سری لنکا کی ٹیم مشکلات کا شکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایجبیسٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے 4 وکٹوں پر 86 بنائے ہیں اور اسے اننگز سے شکست سے بچنے کے لیے 68 رنز کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم 295 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور اسے سری لنکا کی پہلی اننگز کے مقابلے میں 154 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ انگلینڈ کی طرف سے کیون پیٹرسن نے 142 رنز بنائے۔ سری لنکا کی طرف سے مرلی دھرن نے چھ وکٹیں لیں۔ ایک موقع پر انگلینڈ کا سکور 290 رنز تھا اور اس کی صرف پانچ وکٹیں گری تھیں لیکن انگلینڈ کے آخری پانچ کھلاڑی ٹیم کے سکور میں صرف 5 رنز کا اضافہ کر سکے۔ جمعرات کے روز جب کھیل ختم ہوا تھا اس وقت انگلیند نے 138 رنز بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ اس وقت کیون پیٹرسن 30 جبکہ نائٹ واچ مین میتھیو ہوگارڈ دو رنز پر کریز پر تھے۔ انگلینڈ: مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، الیسٹر کُک، کیون پیٹرسن، پال کولنگ وڈ، اینڈریو فلنٹاف (کپتان)، گیرانٹ جونز، لیام پلنکٹ، میتھیو ہوگارڈ، ساجد محمود اور مونٹی ہوگارڈ۔ سری لنکا: اُپل تھرانگا، مائیکل وانڈورٹ، کمار سنگاکارا، ماہیلا جے وردنا (کپتان)، تھلان سماراویرا، تلکارتنے دلشان، فرویز مہاروف، چمندہ واس، نیوان کلوسیکرا، متیا مرلی دھرن اور لاسیتھ مالنگا۔ | اسی بارے میں مہیلا جے وردھنے کی سینچری14 May, 2006 | کھیل سری لنکا نے میچ بچالیا15 May, 2006 | کھیل انگلینڈ کی عمدہ بیٹنگ 11 May, 2006 | کھیل امپائر کے خلاف اپیل کے حق پر غور06 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||