BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 June, 2006, 13:00 GMT 18:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکن بلےبازوں کی عمدہ بیٹنگ
سنگاکارا
سنگاکارا نے انگلش بالروں کا عمدگی سے مقابلہ کیا
ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے پر سری لنکا نے ایک سو پچیس رن بنائے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

اس طرح سری لنکا کو انگلینڈ پر 127 رن کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

کھیل کا پہلا سیشن سری لنکن بلے بازوں کے نام رہا اور انگلش بالر صرف ایک سری لنکن وکٹ حاصل کر سکے۔ سری لنکا کی جانب سے کمارا سنگاکارا نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی ہے جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیئے کپتان مہیلا جے وردھنے کریز پر موجود ہیں۔

تیسرے دن سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی اوپنر اپل تھارنگا تھے جنہیں چھیالیس کے انفرادی سکور پر مونٹی پنیسر نے آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ دوسرے دن کے اختتام پر سری لنکا کی ٹیم کو دوسری اننگز میں انگلینڈ پر سینتالیس رن کی برتری حاصل ہو گئی تھی اور اس کی نو وکٹیں باقی تھیں۔ میچ کی پہلی اننگز مںی سریلنکا نے 231 جبکہ انگلینڈ نے 229 رن بنائے تھے۔

انگلینڈ کی ٹیم: مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، الیسٹر کک، کیون پیٹرسن، پال کولنگووڈ، اینڈریو فلنٹاف، گیرئنٹ جونز، لیئم پلنکٹ، میتھیو ہوگارڈ، جان لوئیس اور مونٹی پنیسر

سری لنکا کی ٹیم: سنتھ جے سوریا، تھارنگا، وینڈارٹ، کمارا سنگاکارا، مہیلگ جیا وردھنے، تلکارتنے دلشان، کاپوگدیرا، ایم مہروف،چمندا واس، ملنگا اور مرلی دھرن۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد