آصف کے اوول میں کھیلنے کا امکان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے تیز بالر محمد آصف کُہنی کی چوٹ سے تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں جس سے انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں ان کے کھیلنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشن سلیم الطاف نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے آصف کو پریکٹس میچ میں کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جو وہ اس ہفتے کریں گے۔ ’اس کے بعد وہ شاید اوول ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔' آصف پہلے ٹیسٹ سے قبل ہی انگلینڈ کا دورہ چھوڑ کر رانا نوید اور شیعب ملک کے ساتھ واپس لوٹ آئے تھے۔ پاکستان کو فاسٹ بالر شیعب اختر بھی ان فٹ ہونے کی وجہ سے کمی محسوس ہو رہی ہے۔ اوول ٹیسٹ سترہ اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ ولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور ایک سو بیس رن سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی تھی۔ جبکہ لارڈز میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ | اسی بارے میں آصف باجوہ نے استعفی دے دیا28 July, 2006 | کھیل اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ کی مکمل برتری27 July, 2006 | کھیل دوسرے ٹیسٹ میں بھی چوٹوں کا غلبہ26 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||