آصف باجوہ نے استعفی دے دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپین میں جاری چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پرپاکستان کی ہاکی ٹیم کے کوچ آصف باجوہ نے استعفی دے دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق کرمانی نے ان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ چمپئنز ٹرافی میں ہالینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم نے تاریخ کی بدترین شکست کھائی اور ہالینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے نو گول سے ہرایا۔ اس بد ترین شکست کے بعد آصف باجوہ شدید تنقید کی زد میں تھے اور ورلڈ ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تین میچز کی سزا کے باعث چمپئنز ٹرافی کے پہلے تین میچز نہ کھیل سکنے والے سابق کپتان اور سینئر کھلاڑی محمد ثقلین نے بھی آصف باجوہ پر تنقید کی اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی کی خبریں بھی آئی ہیں۔ اس مینجمنٹ کے تحت پاکستان کی ٹیم نے جرمنی میں ہونے والی روبو بینک ٹرافی جیتی اور کامن ویلتھ گیمز میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے بعد پاکستان کی ٹیم کارکردگی میں تسلسل قائم نہ رکھ سکی اور چین میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں اگرچہ ٹیم نے کوالیفائی تو کر لیا لیکن ٹیم کی کارکردگی کافی خراب رہی۔ مینجر سعید خان کو اس کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ہٹا دیا گیا اور ٹیم کا تمام اختیار آصف باجوہ کو سونپ دیا گیا۔ آصف باجوہ کے اسسٹنٹ کی ذمہ داری رانا ظہیر کو دی گئی جنہوں نے ایک بھی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری برگیڈیر ریٹائرڈ مسرت اللہ خان پہلے ہی اپنے عہدے سے استعفی دے چکے ہیں اور عارضی طور پر کام کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں سہیل، وسیم کیمپ میں شامل06 July, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان انگلینڈ سے ہار گیا23 April, 2006 | کھیل ہاکی کوچ، ٹیم کی فٹنس کیلیئے فکرمند22 May, 2006 | کھیل طارق عزیز پر چھ ماہ کی پابندی31 March, 2006 | کھیل صرف منتخب ٹورنامنٹ: باجوہ 23 May, 2006 | کھیل ’ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی‘26 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||