BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 July, 2006, 16:58 GMT 21:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دوسرے ٹیسٹ میں بھی چوٹوں کا غلبہ
پاکستانی کرکٹ ٹیم
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی، تربیت کے دوران
اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیئے مکمل طور پر فِٹ ٹیم میدان میں اتارنا، پاکستان اور انگلینڈ، دونوں کے لیئے ہی ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آیا ہے۔

پاکستان تو سیریز کے آغاز سے ہی شعیب اختر، محمد آصف اور نویدالحسن جیسے تیز بالروں سے محروم رہا لیکن انگلینڈ کو توقع تھی کہ لارڈز میں غیر موجودگی کے بعد انگلینڈ کے کپتان اور آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں واپس آ جائیں گے۔ تاہم چند دن پہلے لنکاشائر کاؤنٹی کے لیئے کھیلتے ہوئے ٹخنے کی چوٹ کے دوبارہ ابھرنے پر انہیں پھر سے آپریشن کروانا پڑا اور اب دوسرا ٹیسٹ تو کیا، ان کے پاکستان کے خلاف پوری سیریز ہی کھیلنے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔

انگلینڈ کے لیئے ایک اور دھچکا میڈیم فاسٹ بالر لیئم پلنکٹ کا زخمی ہونا تھا۔ اینڈریو فلنٹاف کی جگہ پہلے تو آل راؤنڈر جیمی ڈیل رِمپل کو ٹیم میں شامل کرنے کے امکانات دکھائی دیئے لیکن اب انہیں بھی باہر رکھنے کے فیصلہ کیا گیا ہے۔ اولڈ ٹریفورڈ کے ٹیسٹ میں انگلش بالنگ لائن میں پاکستانی نژاد تیز بالر ساجد محمود اور جان لوئس کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بدھ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان اینڈریو سٹراس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ ان کی ٹیم اپنا کھویا ہوا اعتماد واپس لائے گی اور جیتنے کی بھوک کے ساتھ پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

ساجد محمود
پاکستانی نژاد تیز بالر ساجد محمود دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہوں گے

لارڈز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کمزور فیلڈنگ اور ایک درجن کے قریب کیچ چھوڑنے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو نہ صرف ذمہ دارانہ فیلڈنگ کرنا ہو گی بلکہ اسے اپنے افتتاحی بلے بازوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں سلمان بٹ اور عمران فرحت نے دونوں اننگز کے آغاز میں ہی پاکستان کو ابتدائی نقصان سے دوچار کیا۔ یہ تو محمد یوسف کی ڈبل سنچری کا کمال تھا جس نے پاکستان کو پہلے ہی ٹیسٹ میں شکست سے بچایا اور اپنی تمام تر کمزوریوں کے باوجود پاکستانی ٹیم یہ میچ برابر کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

پہلے میچ کی برابری پاکستان کی ٹیم کے حوصلے بلند کرنے میں مددگار ثابت ہوئی اور اس کی جھلک پاکستان اور نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی کے درمیان جمعرات کے تربیتی تین روزہ میچ میں نظر آئی جو پاکستان نے سات وکٹوں سے جیتا۔ منگل کو پریکٹس کرتے ہوئے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے دائیں بازو پر بال لگنے سے ان کے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کے آثار دکھائی دے رہے تھے لیکن اولڈ ٹریفورڈ میں موجود صحافی قمر احمد نے بتایا کہ بدھ کو آفریدی بالکل تندرست اور پھر سے پریکٹس کرتے ہوئے نظر آئے۔ پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں تیز بالنگ کا فقدان پورا کرنے کے لیئےافتخار انجم کو بلوایا تھا لیکن انہیں اپنے والد کی وفات کی وجہ سے واپس پاکستان جانا پڑا۔

لارڈز ٹیسٹ میں محمد یوسف نے ڈبل سنچری بنائی تھی

نارتھمٹن شائر کے خلاف دوسری اننگز میں عمدہ کارکردگی کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان دونوں کی پہلے ٹیسٹ کی کمزوریوں کو نظر انداز کر دیا جائے گا اور وہی دوسرے ٹیسٹ کی اوپننگ وکٹیں سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ یونس خان بھی دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے اور ون ڈاؤن کھیلیں گے۔ فیصل اقبال کی پہلے ٹیسٹ میں اچھی کاکردگی کے باوجود اس بات کا امکان ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔ بالنگ لائن میں دانش کنیریا، شاہد آفریدی، عمر گل اور محمد سمیع ہی کے رہنے کی توقع ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی تاریخ بھی زیادہ ناخوشگوار نہیں رہی۔ اس گراؤنڈ پر دونوں ٹیموں کے درمیان انیس سو چون، انیس سو ستاسی اور انیس سو بانوے کے تینوں ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گئے تھے۔ تاہم دو ہزار ایک میں وقار یونس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کو ایک سو آٹھ رنز کے ساتھ اُس سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ہرایا تھا۔ موجودہ کپتان انضمام الحق سمیت محمد یوسف (اس وقت یوسف یوحنا)، یونس خان اور فیصل اقبال بھی دو ہزار ایک کے جیتنے والے سکواڈ میں شامل تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ چاروں بیٹسمین ماضی کے تجربے اور اپنی موجودہ فارم کے امتزاج سے پاکستان کی جیت کو کس طرح سے یقینی بناتے ہیں۔

ساجد محمودساجد کا خواب
بچپن سے انگلینڈ کے لیئے کھیلنا چاہتا ہوں
انگلینڈ کو دھچکا
اینڈریو فلنٹاف پاکستان سیریز سے آؤٹ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد