BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 July, 2006, 11:50 GMT 16:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی نژاد فاسٹ بالر کا خواب
ساجد محمود
انگلینڈ کے پاکستانی نژاد فاسٹ بالر ساجد محمود
انگلینڈ کے پاکستانی نژاد فاسٹ بالر ساجد محمود کا کہنا ہے کہ وہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے لیئے کھیل کر اپنا دیرینہ خواب پورا کرنا چاہتے ہیں۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہوگا۔ فاسٹ باؤلر لائم پلنکٹ کے زخمی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کو تیسرے تیز بالر کی ضرورت ہے جس کے لیئے ساجد محمود اور گلوسٹر شائر کاؤنٹی کے جان لوئس میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔

ساجد محمود کے والدین نے انیس سو ستر کی دہائی میں پاکستان سے انگلینڈ ہجرت کی تھی اور ان کی پیدائش انگلینڈ کی ہی ہے۔ ساجد کا کہنا ہے کہ آٹھ سال کی عمر تک وہ ہمیشہ پاکستانی ٹیم کی حمایت کرتے تھے کیونکہ ان کی پرورش ایسے طریقے سے کی گئی تھی۔ چودہ سال کی عمر سے جب انہوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو ان کی یہی خواہش ہوتی تھی کہ انگلینڈ کی جیت ہو۔ ان کا گھر اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ سے چند میل کے فاصلے پر بولٹن کے علاقے میں ہے اور وہ کئی دفعہ اولڈ ٹریفورڈ میں اپنی کاؤنٹی لنکاشائر کے لیئے کھیل چکے ہیں۔

ساجد کے مطابق نوعمری سے ہی جب وہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو کھیلتے ہوئے دیکھتے تھے تو یہی خواہش کرتے تھے کہ وہ بھی انگلینڈ کے لیئے کھیلیں۔ خاص طور پر اگر انہوں نے اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ کے لیئے کھیلا تو ان کے بچپن کا خواب پورا ہو جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ساجد کے والدین اور تمام عزیز و اقارب پاکستانی ہیں۔ ساجد کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے والدین سے خاص طور پر کہا ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ میں میچ دیکھتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کی حمایت کریں۔ تاہم انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں میں ان کے کئی عزیزو اقارب ایسے بھی ہوں گے جو پاکستانی ٹیم کی حمایت کر رہے ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد