فلنٹاف کے گھٹنے میں پھر تکلیف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے کپتان اینڈریو فلنٹاف کے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں حصہ لینے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔ اینڈریو فلنٹاف گھنٹے میں تکلیف کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ سری لنکا نہ ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو پانچ صفر سے شکست دی تھی۔ انگلش سلیکٹرز کو امید تھی کہ اینڈریو فلنٹاف ستائیس جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شامل ہو جائیں۔ اینڈریو فلنٹاف جو مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے کاؤنٹی کرکٹ میں حصہ لے رہے جمعہ کے روز دوبارہ گھنٹے کی تکلیف مبتلا ہو گئے۔ وہ اس میچ میں صرف دو اوورز ہی کروا پائے۔ اینڈریو فلنٹاف کے زخم کی نوعیت کا صیح اندازہ ہفتے کو ہو گا جب وہ سپیشلسٹ سے ملیں گے۔ انگلینڈ پاکستان کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہا ہے۔ لارڈز کے مقام پر ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔ اینڈریو فلنٹاف کی غیر موجودگی میں اینڈریو سٹراس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ | اسی بارے میں شیعب اختر فٹنس کے قریب تر21 July, 2006 | کھیل انضمام نے لارڈز ٹیسٹ ڈرا کرا لیا17 July, 2006 | کھیل دو کھلاڑی انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ15 July, 2006 | کھیل وان ایک روزہ میچوں سے باہر06 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||