ہیڈنگلے: پاکستان کی چھٹی کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہیڈنگلے، تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نےچھ وکٹ پر347 رن بنائے۔ چار کھلاڑیوں کو عمر گل نے73 رن پر آؤٹ کیا۔ آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی ہوگارڈ تھے جو 12 گیندوں پر کوئی سکور بنائے بغیر عمر گل کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ کھیں ختم ہونے تک بیل نے 66 رنز بنائے تھے۔ ہیڈنگلے، تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے پانچ وکٹ پر 345، این بیل نے بھی نصف سنچری بنا لی ہے۔ آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی کرس ریڈ تھے جنہوں نے 74 گیندوں پر 38 رن بنائے اور عمر گل کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ ان کی جگہ میتھیو ہوگارڈ کھیلنے کے لیئے آئے۔ بیل کا سکور 123 گیندوں 64 ہے ہیڈنگلے میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے چار وکٹ پر 300 کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ اس سے پہلے کیون پیٹرسن نے سینچری مکمل کی اور 131 گیندوں پع 104 رن بنا کر بائیں کلائی کا پٹھا کھنچ جانے کے باعث ریٹائر ہو گئے اور ان کے جگہ ریڈ کھیلنے کے لیے آئے۔ اس سے پہلے چائے کے وقفے تک انگلینڈ نے چار وکٹ کے نقصان پر 224 رن بنائے تھے۔ اس وقت کیون پیٹرسن اور این بیل کریز پر موجود ہیں۔ پیٹرسن نے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے اور وہ 62 رن پر کھیل رہے ہیں جبکہ بیل ابھی کریز پر آئے ہیں۔ پیٹرسن کو اننگز کے دوران کئی چانس ملے۔ پہلی مرتبہ گیند پیٹرسن کے بلے سے لگ کر کیپر کے پاس گئی لیکن انہیں آؤٹ نہیں دیا گیا جبکہ دوسری مرتبہ وہ نو بال پر کیچ ہوئے۔ انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی کالنگ وڈ تھے جو 31 رن بنا رک عمر گل کا دوسرا شکار بنے۔ الیسٹر کک کو لنچ سے قبل آخری اوور میں عمر گل نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔ انہوں نے 23 رن بنائے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور ٹریسکوتھک اور سٹراس نے اننگز کا آغاز کیا اور اعتماد سے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کے سکور کو 67 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر دونوں اوپنر یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔ مارکس ٹریسکوتھک کو محمد سمیع نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔ انہوں نے 28 رن بنائے جبکہ کپتان سٹراس 36 رن بنا کر شاہد نذیر کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستان نےگزشتہ ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد تین تبدیلیاں کی ہیں اور شاہد آفریدی، عبدالرزاق اور زخمی عمران فرحت کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی واحد تبدیلی وکٹ کیپر گیرئنٹ جونز کی جگہ کرس ریڈ کی شمولیت ہے۔ عبدالرزاق کی جگہ تیز بالر شاہد نذیر کو سات برس بعد موقع دیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان اس ٹیسٹ میں سیریز کی تیسری اوپننگ جوڑی سلمان بٹ اور توفیق عمر کو آزمائےگا۔ اس سے قبل لارڈز ٹیسٹ میں سلمان بٹ اور عمران فرحت جبکہ اولڈ ٹریفورڈ میں عمران فرحت اور کامران اکمل پاکستانی اننگز کا آغاز کر چکے ہیں۔
پاکستان اس میچ میں پانچ بیٹسمین، چار فاسٹ بالر اور ایک سپنر کے کمبینیشن کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ ٹاس ہارنے پر پاکستان کے کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ’ پچ اچھی دکھائی دیتی ہے تاہم مجھے امید ہے کہ پہلے دو گھنٹوں تک گیند گھومے گی۔ تاہم اگر میں ٹاس جیتتا تو پہلے بیٹنگ ہی کرتا‘۔ پاکستان کی ٹیم: انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف، سلمان بٹ، فیصل اقبال، کامران اکمل، توفیق عمر، شاہد نذیر، محمد سمیع، عمر گل، دانش کنیریا۔ انگلینڈ کی ٹیم: اینڈریو سٹراس، مارکس ٹریسکوتھک، الیسٹر کک، کیون پیٹرسن، این بیل، پال کالنگ وڈ، کرس ریڈ، سٹیو ہارمیسن، میتھیو ہوگارڈ، مونٹی پنیسر، ساجد محمود | اسی بارے میں ہیڈنگلے: ’ اطمینان سے کھیلنا ہوگا‘04 August, 2006 | کھیل اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ کی مکمل برتری27 July, 2006 | کھیل آصف کے اوول میں کھیلنے کا امکان31 July, 2006 | کھیل ڈرا ہونے میں سٹراس کا ہاتھ بھی تھا18 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||