پاکستان کی انگلینڈ پر برتری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہیڈنگلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے تین رنز بنائے ہیں۔انگلینڈ کو پاکستان کی تیئیس رنز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید بیس رنز کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کی پوری ٹیم 538 رنز کر آؤٹ ہوگئی۔ایک موقعے پر پاکستان کا سکور صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 447 رنز تھا لیکن پاکستان کی بقیہ سات کھلاڑی سکور میں صرف اکانوے کا اضافہ کر کے آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد یوسف اور یونس خان نے 363 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم بنا دیا۔ محمد یوسف نے اس سیریز میں اپنی دوسری ڈبل سنچری مکمل نہ کر سکے اور ایک سو بانوے رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ یونس خان 173 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ کپتان انضمام الحق چھبیس رنز بنا کر مونٹی پانیسر کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹوں سے ٹکرا گئے۔فیصل اقبال بغیر کوئی سکور کیے پہلی گیند ہی پال کولنگوڈ کو وکٹ دے کر پویلین واپس چلے گئے۔
وکٹ کیپر کامران اکمل بیس رنز بنا کر ساجد محمود کا شکار بنے۔شاہد نذیر تیرا رنز سکور کر کے ناٹ آؤٹ رہے۔گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے دانش کنیریا نےجارجانہ انداز میں کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کا سب سے زیادہ سکور کیا۔ کنیریا نے ایک چھکے کی مدد سے انتیس رنز سکور کیے۔ محمد سمیع نے انیس اور عمر گل نے سات رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے مونٹی پانیسر سب سے کامیاب بولر رہے۔مونٹی نے سینتالیس اوروں میں ایک سو ستائیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سٹیو ہارمیسن، میتھیو ہوگارڈ اور پاول کولنگوڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سلمان بٹ اور یونس خان رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی ٹیم : انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف، سلمان بٹ، فیصل اقبال، کامران اکمل، توفیق عمر، شاہد نذیر، محمد سمیع، عمر گل، دانش کنیریا۔ انگلینڈ کی ٹیم: اینڈریو سٹراس، مارکس ٹریسکوتھک، الیسٹر کک، کیون پیٹرسن، این بیل، پال کالنگ وڈ، کرس ریڈ، سٹیو ہارمیسن، میتھیو ہوگارڈ، مونٹی پنیسر، ساجد محمود |
اسی بارے میں ہیڈنگلے:پاکستانی بیٹسمین جم گئے05 August, 2006 | کھیل ہیڈنگلے: پاکستان کی چھٹی کامیابی04 August, 2006 | کھیل ہیڈنگلے: ’ اطمینان سے کھیلنا ہوگا‘04 August, 2006 | کھیل ’اوپننگ میں تجربات بند کریں‘02 August, 2006 | کھیل اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ کی مکمل برتری27 July, 2006 | کھیل آصف کے اوول میں کھیلنے کا امکان31 July, 2006 | کھیل ڈرا ہونے میں سٹراس کا ہاتھ بھی تھا18 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||