| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ: شکست کا سامنا
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے جانے والے چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میں شکست کا سامنا ہے۔ اپنی دوسری اننگز میں انگلینڈ نے ایک سو پینسٹھ رنز بنائے ہیں جبکہ اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ کھیل کے چوتھے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں تین سو پینسٹھ رنز بنائے۔ اس طرح انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے چار سو ایک رنز کا حدف ملا۔ لیکن انگلینڈ نے جب اپنی اننگز شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ صرف گیارہ کے اسکور پر گر گئی۔ انگلینڈ کی طرف سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ٹریسکوتھک تھے جو چار رنز بنا کر نتینی کی گیند پر گبز کی ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ انگلینڈ کے دوسرے اوپننگ بیٹسمین مائیکل وون بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹک سکے اور اکیس رنز بنا کر کالس کی گیند گبز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ بعد میں بھی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور ناصر حسین، سمتھ اور سٹیورٹ بھی بالترتیب چھ، سات اور سات رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جب کھیل ختم ہوا تو بوچر ستاون اور فلنٹاف پینتالیس رنز پر کھیل رہے تھے۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے ابھی دو سو چھتیس رنز بنانا ہیں اور اس کی ابھی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |