ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا میں بدھ کو چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے ایک میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو دس رنز سے شکست دے دی۔ مقررہ پچاس اوورز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چونتیس رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم پچاس اوورز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف دو سو چوبیس رنز سکور کر سکی۔ ویسٹ انڈیز کے روناکو مورٹن نے نوے جبکہ کپتان برائن لارا نے اکہتر رنز بنائے۔ عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ نے بانوے رنز اور مائیکل کلارک نے سینتالیس رنز بنا کر اپنی ٹیم کو ایک سو ایک رنز کی شراکت سے فتح کے قریب کر دیا تھا لیکن یہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے آگے پیچھے آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد باقی کھلاڑی ہدف پورا نہ کر سکے۔ جیروم ٹیلر نے جنہوں نے اننچاس رنز دے کر چار آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا شاندار بالنگ کرتے ہوئے عالمی چیمپئن کی فتح کی امید ختم کر دی۔ اب آسٹریلیا کا مقابلہ ہفتے کو انڈیا کے شہر جے پور میں ہوگا۔ اس فتح سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں جسے سری لنکا نے گزشتہ ہفتے کوالیفائینگ راؤنڈ میں اسی رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔ اس میچ میں کپتان لارا کو کمر کی تکلیف کے باعث رننر استعمال کرنا پڑا۔ میچ کے آخری حصے میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے چھبیس گیندوں پر انتیس رنز کی ضرورت تھی لیکن جیروم ٹیلر نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے اپنے نویں اوور کی آخری دو گیندوں پر ہیسی اور بریٹ لی کو آؤٹ کیا اور دسویں اوور کی پہلی گیند پر ہاگ کو آؤٹ کردیا۔ | اسی بارے میں پاکستان نے پہلا میچ جیت لیا17 October, 2006 | کھیل انڈیا نے انگلینڈ کو ہرا دیا15 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||