پاکستان نے پہلا میچ جیت لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جے پور میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی ہے۔ عبدالرزاق اپنی عمدہ بیٹنگ اور بالنگ کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار پائے۔ ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے انچاس اعشاریہ دو اوورز میں 253 رنز بنائے۔پاکستان نے 254 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی اننگز کی خاص بات عبدالرزاق کی جارحانہ اننگز تھی۔ انہوں نے چوبیس گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ اس سے قبل انہوں نے بالنگ میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور سری لنکا کے چار بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وکٹ کیپر کامران اکمل تھے جنہوں نے ایک چوکے کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ وہ مہاروف کی بال پر باؤنڈری لائن کے قریب کیچ ہوئے۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد یوسف تھے جو انچاس رنز بنانے کے بعد تیسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے شامل تھے۔ پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی آفریدی تھے جو صرف ایک رن بنا پائے۔ اس سے قبل عمران فرحت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز بنائے۔ انہیں مرلی دھرن نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 71 رنز پر اس وقت گری جب کپتان یونس خان چمندا واس کی گیند پر وکٹوں کی پیچھے کیچ ہوئے۔ انہوں نے صرف تیرہ رنز بنائے۔ اس سے قبل پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز عمران فرحت اور محمد حفیظ نے کیا۔ محمد حفیظ پندرہ گیندوں پر اکیس رنز بنانے کے بعد چمندا واس کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوگئے۔ سری لنکا کی طرف سے سب سے زیادہ سکور جیا سوریا نے کیا جنہوں نے اڑتالیس رنز بنائے جبکہ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ کامیاب بولر عبدالرزاق رہے جنہوں نے پچاس رنز دی کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی چھٹی وکٹ 225 رنز پرگری جس کے بعد تقریباً ہر دس رنز کے بعد وکٹیں گرتی رہیں۔ اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔چیمپیئنز ٹرافی میں یہ پاکستان کا پہلا میچ ہے۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ اڑسٹھ رنز پر اس وقت گری جب افتخار انجم نے جے سوریا کو بولڈ کیا۔ انہوں نے تھرنگا کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اڑتالیس رنز بنائے۔ اگرچہ وہ نصف سینچری مکمل نہیں کر سکے لیکن ان کی اننگز میں دو چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد دوسرے اوپنر تھرنگا اور جیا وردھنے کے ساتھ جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی۔ تھرنگا اڑتیس رنز بنا کر عبدالرزاق کی بال پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیا وردھنے تھے جنہوں نے اکتیس رنز بنائے۔ انہیں عمران فرحت نے شعیب ملک کی گیند پر کیچ کیا۔ پاکستان کی ٹیم: سری لنکا کی ٹیم: امپائرز: | اسی بارے میں میں نے کچھ غلط نہیں کیا: شعیب16 October, 2006 | کھیل ’بلے پر آئے تو سب بالر اچھے لگتے ہیں‘12 October, 2006 | کھیل ’انڈیا کھلاڑیوں کے تحفظ کویقینی بنائے‘11 October, 2006 | کھیل ’لوگ میری کپتانی پسند کرتے ہیں‘09 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||