کنیریا کوکرکٹرز نے مبارکباد نہیں دی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر دانش کنیریا نے دیوالی کراچی میں منائی اور ان کا کہنا تھا کہ دوسال کے بعد انہیں دیوالی گھر والوں کے ساتھ منانے کا موقع ملا جس پر وہ بہت خوش ہیں۔ تاہم کنیریا کو اس بات کا افسوس ہے کہ کسی پاکستانی کرکٹر نے انہیں فون کرکے دیوالی کی مبارک باد نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریارخان دیوالی پر انہیں ہمیشہ یاد کرتے تھے اور انہیں باقاعدگی سے مٹھائی اور پھول بھجواتے تھے۔ دانش کنیریا کے گھر ہی میں مندر ہے جہاں انہوں نے پوجا کی اور پاکستان اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیئے دعا کی۔ اس کے بعد انہوں نے ہندو برادری کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں دوست رشتے داروں سے ملاقات ہوجاتی ہے۔ دانش کہتے ہیں کہ دیوالی کے تہوار میں مٹھائیاں تقسیم ہوتی ہیں اور بچوں کو عیدی دی جاتی ہے جس کا انہیں بے چینی سے انتظار ہوتا ہے۔ دانش کنیریا کی ڈیڑھ سال بیٹی پریسا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ پریسا کو گھروالوں کی طرف سے سب سے زیادہ عیدی ملی۔ ہندوؤں کا نیا سال شروع ہونے پر دانش کنیریا اپنی کامیابیوں کے لیئے بہت زیادہ پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز اور اس کے بعد کی کرکٹ کے لیئے وہ تیار ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں میں وہ اسی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں جس طرح اب تک کرتے آئے ہیں۔ |
اسی بارے میں کنیریا،یونس کو کاؤنٹی پیشکش 11 April, 2006 | کھیل کنیریا پاکستانی ٹیم کا اہم ’مہرہ‘27 December, 2005 | کھیل دانش کنیریا، لیگ اسپن کا سحر10 November, 2005 | کھیل دانش کنیریا کا ’پراسرار ہتھیار‘08 November, 2005 | کھیل کنیریا: جادو جگانے کیلیےتیار09 October, 2005 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||