کنیریا،یونس کو کاؤنٹی پیشکش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر دانش کنیریا کو انگلش کاؤنٹی ایسیکس نے کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔ نائب کپتان یونس خان اور لنکاشائر کے درمیان بھی بات چیت جاری ہے۔ لیگ سپنر دانش کنیریا نے گزشتہ سال ایسیکس کی نمائندگی کی تھی انہوں نے سات فرسٹ کلاس میچز کھیلے تھے جن میں انہوں نے 32 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی دکھائی تھی۔ اس سال ایسیکس نے دو آسٹریلوی بولرز اینڈی بکل اور مچل جانسن سے معاہدے کیے تھے لیکن مچل جانسن کے کاؤنٹی کے لئے دستیاب نہ ہونے کے بعد اب ایسیکس نے دوبارہ دانش کنیریا میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دانش کنیریا نے تصدیق کی ہے کہ ایسیکس نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ چونکہ وہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے میں مصروف ہونگے لہذا انہوں نے کاؤنٹی سے کہا ہے کہ وہ صرف ایک ماہ کاؤنٹی کرکٹ کے لیے دستیاب ہونگے۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ چند روز میں متوقع ہے۔ نائب کپتان یونس خان کو بھی لنکاشائر سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے۔ یونس خان نےگزشتہ سال ناٹنگھم شائر کی طرف سے پانچ میچ کھیلے تھے مگر ان میچوں میں وہ صرف ایک نصف سنچری ہی سکور کرسکے تھے تاہم وہ اس بار انگلینڈ کے دورے سے قبل دوبارہ کاؤنٹی کھیلنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریارخان کا کہنا ہے کہ انہیں یونس خان کے کاؤنٹی کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کاؤنٹی ٹیموں سے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز چونکہ انگلینڈ کے خلاف اہم سیریز کھیلنے والے ہیں لہذا ان پر غیرضروری بوجھ نہ ڈالا جائے۔ اس سال محمد یوسف اور محمد آصف پہلی مرتبہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے ہیں۔ محمد آصف سے لیسٹرشائر نے معاہدہ کیا ہے۔ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے دورۂ انگلینڈ سے قبل کاؤنٹی کھیل کر انہیں انگلش موسم اور وکٹوں سے آشنا ہونے میں مدد ملے گی۔ | اسی بارے میں دانش کی ’عقل‘ کی باتیں04 March, 2005 | کھیل یووراج یارک شائر کے لئے؟ | کھیل بورڈ کو دانش کنیریا کی پریشانی29 July, 2005 | کھیل محمد یوسف کاؤنٹی کھیلیں گے 23 December, 2005 | کھیل محمد اکرم کی کاؤنٹی کرکٹ میں شمولیت14 January, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||