محمد یوسف کاؤنٹی کھیلیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین محمد یوسف نے انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے۔ محمد یوسف نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور لاہور میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری سکور کی تھی۔ محمد یوسف ڈربی شائر کے لیے 2006 کے پہلے حصہ میں کھیلیں گے ۔کاونٹی نے جنوبی افریقہ کے بیسٹمین جیک روڈلف کے ساتھ بھی 2006 کے لیے معاہدہ کیا ہے جوسال کے آخری حصے میں کاونٹی کے لیے کھیلیں گے۔ محمد یوسف نے باسٹھ ٹیسٹ میچوں میں اڑتالیس رنز فی اننگز کی اوسط سے چودہ سینچریاں سکور کی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی طرف دو سو تین ون ڈے میچوں میں گیارہ سنچریاں اور چوالیس نصف سنچریاں بھی سکور کر رکھی ہیں۔ ڈربی شائر کے چیف ایگزیکٹو ٹام سیرز نے کہا کہ محمد یوسف کے معیار کے کھلاڑی کو اپنی کاؤنٹی کی طرف سے کھیلنے پر آمادہ کرلینا ایک کامیابی ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کاؤنٹی ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف 2006 میں تھوڑے عرصے کے لیے کاونٹی کے لیے کھیلیں گے لیکن وہ 2007 میں ڈربی شائر کے لیے پورا سیزن کھیلنا چاہتے ہیں۔ | اسی بارے میں اغواء سے اسلام قبول کرنے تک22 September, 2004 | پاکستان ’جنرل پرویز کااسلام قبول نہیں‘29 April, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||