BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 January, 2004, 15:39 GMT 20:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محمد اکرم کی کاؤنٹی کرکٹ میں شمولیت
محمد اکرم
’میں یہ چیلنج قبول کرنے کے کئے تیار ہوں‘

برطانیہ کے سسکس کاؤنٹی چیمپیئنز نے سابق پاکستانی فاسٹ بالر محمد اکرم کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ محمد اکرم کے علاوہ سسکس ٹیم میں برطانیہ کے انیس سال سے کم عمر آل راؤنڈر لیوک رائٹ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اکرم اس سے قبل ایسکس اور نارتھ اینڈز کے لئے کھیل چکے ہیں۔ وہ برطانیہ میں دو سال گزار چکے ہیں اس لئے انہیں غیر ملکی کھلاڑی نہیں سمجھا جائے گا۔

لیوک رائٹ اس سے پہلے لیسٹر شئیر کے لئے کھیل چکے ہیں ۔

ٹیم کے ڈائریکٹر پیٹر مورز کا کہنا ہے کہ وہ ان دو نئے اضافوں سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محمد اکرم کی شمولیت سے ٹیم کا بالنگ اٹیک بہت مضبوط ہوجائے گا جبکہ لیوک کو اپنا کھیل بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاہم ان میں سیکھنے اور بہتر کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے۔

اکرم نے پاکستان کے لئے نو ٹیسٹ میچ اور تئیس ایک روزہ میچ کھیلے ہیں تاہم دو ہزار ایک سے انہیں ٹیم کے سیلیکٹرز کی حمایت حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے دو ہزار تین میں ایک معاہدے کے تحت ایسکس کے لئے چار چیمپیئن شپ میچوں میں حصہ لیا اور سرے کے خلاف بیس وکٹیں لیں۔

محمد اکرم کا کہنا ہے ’ میں ایسکس کے ساتھ مزید رہ سکتا تھا۔ وہ ابھی بھی مجھے ٹیم میں رکھنا چاہتے تھے لیکن میں نے جب پیٹر مورز سے بات کی تو مجھے محسوس ہوا کہ سسکس کاؤنٹی میں شمولیت میرے لئے بہتر ہے‘۔

پاکستانی لیگ سِپنر مشتاق احمد نے گزشتہ برس ایک سو تین وکٹیں لینے کے بعد سسکس کاؤنٹی کے لئے دو سال کا معاہدہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد