BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 November, 2005, 16:08 GMT 21:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دانش کنیریا، لیگ اسپن کا سحر

دانش کنیریا
دانش کنیریا پاکستانی ٹیم میں واحد ہندو کھلاڑی ہیں۔
دانش کنیریا پاکستانی ٹیم کی حالیہ فتوحات میں پیش پیش نظر آتے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ 28 ٹیسٹ میچوں میں132 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ہیں جن میں14 ٹیسٹ وہ ہیں جو پاکستان نے جیتے ہیں۔

دانش کنیریا ، عبدالقادر اور مشتاق احمد کے بعد پاکستان کے سب سے کامیاب لیگ اسپنر ہیں لیکن وہ اپنی شاندار کارکردگی کے بل بوتے پر شین وارن جیسی کامیابی حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

دانش کنیریا نے اپنے ٹیسٹ کریئر کی ابتدا پانچ سال قبل انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کی تھی فیصل آباد اور کراچی کے ٹیسٹ میچوں میں صرف چار وکٹیں ان کے ہاتھ آسکی تھیں لیکن ماہرین کا کہنا تھا کہ ان میں ورلڈ کلاس اسپنر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ کو ان میں آنے والے دنوں کا عمدہ لیگ اسپنر نظر آگیا تھا۔

دانش کنیریا نے ابتدائی کامیابیاں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے خلاف حاصل کیں جنہیں زیادہ اہمیت نہیں دی گئیں لیکن بعد میں انہوں نے آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔

آسٹریلیا بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی آخری تین بڑی سیریز میں دانش کنیریا نے8 ٹیسٹ میچوں میں45 وکٹییں حاصل کی ہیں جس میں بنگلور اور کنگسٹن ٹیسٹ میں میچ وننگ کارکردگی بھی شامل ہے۔

کنیریا انگلینڈ کے خلاف سیریز کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔انہیں توقع ہے کہ وہ انگریز بیٹسمینوں کے خلاف بھارت اور ویسٹ انڈیز جیسی کارکردگی دوہرانے میں کامیاب رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد