موہالی: کرکٹرز کی نماِزعید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیئے آئے پاکستانی کھلاڑیوں نے منگل کو کڑی سکیورٹی کے درمیان بالنگ کوچ وقار یونس کے ساتھ چندی گڑھ کی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی۔ پاکستانی کھلاڑی جب وہاں پہنچے تو ہریانہ کے گورنر اے آر قدوائی کے علاوہ سینکڑوں مسلمان عید کی نماز ادا کر رہے تھے۔ نماز کے بعد ٹیم کے کپتان یونس خان نے سب کو ہندوستان اور پاکستان میں بھی عید کی مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہاں دیوالی اور عید کے تہوار دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اور ہندوستان میں کھیل کر ایسا ہی لگتا ہے کہ جیسے ہم اپنے گھر میں ہی ہیں‘۔
یونس خان اپنے کوچ باب وولمر کے ساتھ پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین کے مذہب سے متعلق بیان پر کچھ پریشان سے نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے اراکین کے درمیان مذہب کا کوئی ایشو نہیں ہے کیونکہ تقریبًا سب ہی کھلاڑی مسلمان ہیں۔ پچھلے سال سے پاکستانی کھلاڑیوں نے جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کا سلسلہ شروع کیا ہے چاہے وہ میدان میں ہوں یا ہوٹل میں۔ موہالی میں جہاں پاکستانی کھلاڑی ٹھہرے ہوئے ہیں وہاں ان کے لیئے خاص طور پر عید کے موقع پر سویاں اور دوسری مٹھائیاں بنائی گئیں۔ | اسی بارے میں پاکستان نے پہلا میچ جیت لیا17 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||