گنگولی ٹیم سے پھر باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو ایک بار پھر ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس بار وہ آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کے لیئے چودہ رکنی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے۔ سینتیس سالہ گنگولی نے آخری بار فروری میں بھارت کی نمائندگی کی تھی اور ایک روزہ مقابلوں میں انہوں نےستمبر دو ہزار پانچ کے بعد سے حصہ نہیں لیا۔ پینتیس سالہ سپنر انیل کمبلے اور تئیس سالہ شانتھاکمارن سریسانتھ بھی ٹیم میں شامل نہیں۔ آئی سی سی ٹرافی کے مقابلے سات اکتوبر سے لے کر پانچ نومبر تک بھارت میں کھیلے جائیں گے۔ بھارت کا پہلا مقابلہ جے پور میں انگلینڈ کے خلاف ہوگا۔ سریسانتھ کے بارے میں کہا گیاہے کہ وہ ملائشیا اور سنگاپور میں ہونے والے سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ٹیم میں شامل ہوں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں دوسری دو ٹیمیں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز ہیں۔ بھارت کے چیف سلیکٹر کرن مورے نے کہا کہ سریسانتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لیکن وہ ردرا پرتاب سنگھ کو جو اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں موقع دینا چاہتے ہیں۔ گنگولی گزشتہ سال اکتوبر میں مینیجر گریگ چیپل کے ساتھ اختلافات اور کپتان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ کا زیادہ حصہ نہیں رہے۔ انیل کمبلے نے دو ہزار تین کے عالمی کپ کے بعد سے ایک روزہ مقابلوں میں زیادہ حِصّہ نہیں لیا۔ مورے نے کہا ہے کہ کمبلے پوری طرح فٹ نہیں تھے اور ان کو مزید آرام کی ضرورت ہے۔ | اسی بارے میں گنگولی کے ٹیم میں واپسی کے امکان09 August, 2006 | کھیل ’میرے خلاف میل کس نےافشا کی‘ 22 July, 2006 | کھیل گنگولی پہلے ٹیسٹ سے ڈراپ23 February, 2006 | کھیل گنگولی ون ڈے ٹیم سے باہر29 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||