گنگولی کے ٹیم میں واپسی کے امکان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے آئندہ اکتوبر میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی کے لیے ممکنہ تیس کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ تیس کھلاڑیوں کی فہرست میں سابق کپتان سوروگنگولی کا نام بھی شامل ہے اور بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر انکی کار کردگی اچھی رہی تو انہیں دوبارہ کھیلنے کا موقع دیا جاسکتا ہے۔ چمپئنز ٹرافی ہندوستان میں آئندہ سات اکتوبر سے پانچ نومبر کے درمیان کھیلی جائیگی۔ اس مقابلے کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کرتے ہوۓ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کرن مورے نے کہا کہ ’گنگولی ایک اچھے کھلاڑی ہیں اس لیے انہیں ممکنہ فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔‘ کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نرجن شاہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ ممکنہ کھلاڑیوں کی لسٹ میں نئے اور تجربہ کار دونوں کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔ ’سورو گنگولی تو ابھی بھی کھیل رہے ہیں۔ وہ ہمارے اے گریڈ کے کنٹریکٹ میں ہیں اور سلیکشن کمیٹی نے یہ مانا ہے کہ ممکنہ تیس کھلاڑیوں کی فہرست میں انہیں ہونا چاہیے۔‘ ایک سوال کے جواب میں مسٹر شاہ نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ سورو گنگولی کا کرکٹ ختم ہوگیا ہے۔ ’وہ انگلینڈ بھی کھیلنے گیے تھے ابھی ہمارا ڈومیسٹک سیزن بھی شروع ہوگا تو اگر اچھی کارکردگی ہوگی تو واپسی کیوں نہیں ہوسکتی ہے۔‘ نرجن شاہ کا کہنا تھا کہ گنگولی کے متعلق اب اختلافات نہیں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر شاہ نے کہا ’ہم سب سورو گنگولی کو کھلاڑی کی حیثیت دیکھتے ہیں اور اس میں سیاست کی باتیں میڈیا کی طرف سے پھیلائی گئی ہیں۔‘ چیمئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو اپنی آخری چودہ رکنی ٹیم ستمبر کے پہلے ہفتے تک منتخب کرنی ہے۔ وہ ٹیم انہیں تیس کھلاریوں میں چنی جائیگی۔ ممکنہ تیس کھلاڑیوں کی فہرست میں وی ایس لکشمن ، ظہیر خان ، انل کمبلے اور دنیش مونگیا کے ناموں کے علاوہ ان چودہ کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہیں جو دس اگست کوسری لنکا کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ ٹیم کے انتخاب کے وقت سری لنکا دورے کی کار کردگی کو بھی ملحوظ رکھا جائیگا۔ | اسی بارے میں گنگولی پہلے ٹیسٹ سے ڈراپ23 February, 2006 | کھیل گنگولی ون ڈے ٹیم سے باہر29 January, 2006 | کھیل گنگولی کا کیرئر خطرے میں؟21 January, 2006 | کھیل گانگولی کرکٹ نہ چھوڑیں: گواسکر26 February, 2006 | کھیل ’میرے خلاف میل کس نےافشا کی‘ 22 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||