گانگولی کرکٹ نہ چھوڑیں: گواسکر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے عظیم بلے باز سنیل گواسکر نے بھارتی بلے باز اور سابق کپتان سورو گانگولی پر زور دیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے باوجود وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر نہ ہوں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار سے زائد رن بنانے والے سنیل گواسکر نے اڑتیس سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی اور ان کا کہنا ہے کہ تینتیس سالہ گانگولی کو کھیلتے رہنا چاہیے۔ گواسکر کا کہنا تھا کہ ’ تینتیس سال کھیل چھوڑنے کی عمر نہیں۔ میں صرف گانگولی سے یہ کہوں گا کہ وہ بات صرف بیٹ کے ذریعے کریں۔ ان میں ابھی کافی کرکٹ باقی ہے۔ اگر میں تینتیس سال میں ریٹائر ہو جاتا تو چونتیس ٹیسٹ سنچریاں نہ بنا پاتا‘۔ گانگولی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں مغربی بنگال کے لیے کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ تاہم یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ جلد ٹیم میں واپس نہ آ پائے تو بین الاقوامی کرکٹ چھوڑ دیں گے۔ بھارتی ٹیم کے کامیاب ترین کپتان سورو گانگولی کوگزشتہ اگست میں کوچ گریگ چیپل سے تنازعہ کے بعد ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا تاہم بعد ازاں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں گانگولی نے بھارت کی نمائندگی کی تھی۔ | اسی بارے میں گنگولی پہلے ٹیسٹ سے ڈراپ23 February, 2006 | کھیل گنگولی ون ڈے ٹیم سے باہر29 January, 2006 | کھیل گنگولی کا کیرئر خطرے میں؟21 January, 2006 | کھیل سورو گانگولی کے مداحوں کا احتجاج16 December, 2005 | کھیل چیپل اورگنگولی میں وقتی سمجھوتہ 27 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||