’میرے خلاف میل کس نےافشا کی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے مطالبہ کیا ہے کہ گریگ چیپل کی اس ای میل کو منظر عام پر لانے والے کو سزا ملنی چاہیے جس کے بعد انہیں کپتانی چھوڑنی پڑی اور ان کا کیریئر ختم ہو گیا۔ گنگولی نے یہ مطالبہ اس وقت کیا ہے جب کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے انتخابات ہونے والے ہیں اور لوگوں کے خیال میں ان کا اشارہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ جگموہن ڈالمیا کی طرف ہے۔ کرکٹ ٹیم کے کوچ گریگ چیپل نے مذکورہ ای میل میں جو ستمبر میں منظر عام پر آئی تھی کہا تھا کہ گنگولی اب کپتانی کے اہل نہیں رہے۔ بنگال کی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کولکتہ کے پولیس سربراہ پرسن مکھرجی اور جگموہن ڈالمیا کے درمیان مقابلہ ہے۔ مکھرجی کے مطابق گنگولی کی ای میل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بالواسطہ طور پر ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ انتخابات تیس جولائی کو ہوں گے۔ ڈالمیا بھارتی کرکٹ بورڈ کی صدارت کے دنوں میں گنگولی کے حامی سمجھے جاتے تھے۔ گنگولی کو بھارتی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کامیاب کپتان سمجھا جاتا ہے۔ انہیں گزشتہ سال گریگ چیپل کی تقرری کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ گنگولی ان دنوں برطانیہ میں نارتھیمپٹن شائر کی طرف سے کرکٹ کھیلتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے مکھرجی سے ای میل کے ذریعے رابطہ کیا تھا۔ ڈالمیا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس موضوع پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے ارکان کی بھاری تعداد کی طرف سے حمایت کے بعد انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں ’ ہاں کپتانی چھوڑنے کے لیے کہا گیا‘16 September, 2005 | کھیل چیپل اورگنگولی میں وقتی سمجھوتہ 27 September, 2005 | کھیل گنگولی کا کیرئر خطرے میں؟21 January, 2006 | کھیل گنگولی ون ڈے ٹیم سے باہر29 January, 2006 | کھیل گنگولی پہلے ٹیسٹ سے ڈراپ23 February, 2006 | کھیل گانگولی کرکٹ نہ چھوڑیں: گواسکر26 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||