BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 April, 2006, 06:47 GMT 11:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برائن لارا: ویسٹ انڈیز کے نئے کپتان
برائن لارا
لارا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانےوالے بلے باز ہیں
برائن لارا کو ویسٹ انڈیز کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور یہ تیسرا موقع ہے جب سینتیس سالہ لارا کو کپتانی کے فرائض سونپے گئے ہیں۔

بطور کپتان برائن لارا زمبابوے کے خلاف سنیچر سے شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز میں اپنے فرائض سنبھالیں گے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ لارا کی بطور کپتان نامزدگی سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور وہ آئندہ برس ویسٹ انڈیز میں ہی منعقدہ کرکٹ کے عالمی کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر کرے گی۔

برائن لارا نے شیو نرائن چندر پال کی جگہ ٹیم کی قیادت سنبھالی ہے۔ چندر پال کی سربراہی میں ویسٹ انڈین ٹیم کی کارکردگی خاصی خراب رہی۔ ان کے تیرہ ماہ کے دورِ کپتانی میں ویسٹ انڈیز نے چودہ ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے دس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سولہ ایک روزہ میچوں میں سے بھی چودہ میں اسے شکست ہوئی۔

اس بری کارکردگی کے باوجود برائن لارا کا کہنا ہے کہ’چندر پال نے حالات کے مطابق ایک عمدہ کارکردگی دکھائی‘۔

کرکٹ کا اگلا عالمی کپ ویسٹ انڈیز میں ہو گا۔

برائن لارا نے کپتانی ملنے کے بعد اپنے ان ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس عہدے کے لیے ان کا نام تجویز کیا اور ان کی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے بہت سے سابق اور حالیہ کھلاڑیوں کے فون آئے جن کا خیال تھا کہ مجھے یہ ذمہ داری سنبھالنی چاہیے اور اس کے لیئے میں ان کا مشکور ہوں‘۔

گو کہ بطور کپتان برائن لارا کا ریکارڈ بہت زیادہ اچھا نہیں مگر ان کی کپتانی میں ہی دو سال قبل ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

برائن لارا اس وقت گیارہ ہزار دو سو چورانوے رن کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانےوالے بلے باز ہیں۔ انہوں نے اب تک اکتیس سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ یہی نہیں لارا کے نام دنیائے کرکٹ کے دو اور ایسے ریکارڈ بھی ہیں جن پر کوئی بھی بلے باز فخر کر سکتا ہے۔

لارا ٹیسٹ کرکٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی سکور بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں اور وہ پہلے باز ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس میچ کی ایک اننگز میں پانچ سو اور ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں چار سو رن سکور کیئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد