BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 March, 2006, 02:29 GMT 07:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویسٹ انڈیز کی ایک اور شکست
شین بانڈ
شین بانڈ نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں
نیوزی لینڈ نے فاسٹ بولر شین بونڈ کی شاندار کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیزکو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی ہے۔

آکلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے 291 کا ٹارگٹ ملا تھا لیکن اس کی تمام ٹیم 263 کے سکور پر آؤٹ ہو گئی۔


ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل اور ڈیرن گنگا نے اپنی ٹیم کی فتح کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر دی تھی لیکن مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی خراب کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیز کو ایک مرتبہ پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ ایک سو اڑتالیس کے سکور پر گری لیکن اس کے بعد کوئی کھلاڑی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔

نیوزی لینڈ کی جیت میں فاسٹ بولر شین بونڈ کا اہم کردار رہا۔ شین بونڈ نے برآئن لارا کو پہلی گیند پر ہی بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو ایک اہم کامیابی دلائی۔ شین بونڈ نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پچھلے سولہ ٹیسٹ میچوں میں ویسٹ انڈیز کی یہ چودہویں شکست ہے۔

میچ کے پانچوں اور آخری روز ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیئے پنتالیس رن کی ضرورت تھی اور اس کے دو کھلاڑی موجود تھے۔ ویسٹ انڈیز کے دونوں کھلاڑی جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے شین بانڈ نے پانچ جبکہ ڈینیئل ویٹوری نے تین اور ناتھن آسٹل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم: ہمیش مارشل، جے ہاؤ، سٹیفن فلیمنگ، پی فلٹن، ناتھن آسٹل، سکاٹ سٹائرس، بی میکلم، ڈینیئل ویٹوری، جیمز فرینکلن، کرس مارٹن، شین بانڈ

ویسٹ انڈیز کی ٹیم: کرس گیل، ڈیرن گنگا، رمیش سروان، چندرپال، برائن لارا، ڈیون سمتھ، براوو، دنیش رام دین، بریڈ شا، فیڈل ایڈورڈز، جے ٹیلر

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد