ویسٹ انڈیز کو شکست کا خطرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ویسٹ انڈین ٹیم کو پچھلے سولہ ٹیسٹ میچوں میں سے چودہ میں ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ آک لینڈ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیئے مزید پنتالیس رن کی ضرورت ہے جبکہ اس کی صرف دو وکٹیں باقی ہیں۔ چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 291 رن کے ہدف کے تعاقب میں 245 رن بنائے ہیں اور اس کے آٹھ کھلاڑی پویلین میں واپس جا چکے ہیں۔ چوتھے دن ویسٹ انڈیز نے بنا کسی نقصان کے اڑتالیس رن پر اپنی دوسری اننگز شروع کی اور کرس گیل اور ڈیرن گنگا ٹیم کے سکور کو 148 تک لے گئے۔ اس موقع پر کرس گیل بیاسی رن بنا کر ناتھن اسٹل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ رمیش سروان صرف چار رن بنا سکے جبکہ برائن لارا پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوئے۔ دونوں کو شین بانڈ نے آؤٹ کیا۔ ایک موقع پر ویسٹ انڈیز کے دو سوگیارہ رن کے مجموعی سکور پر صرف تین کھلاڑی آؤٹ تھے مگر ایک مرتبہ پھر ویسٹ انڈیز کے مڈل آرڈر بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور ویسٹ انڈیز کی اگلی پانچ وکٹیں صرف پینتیس رن کے اضافے کے ساتھ گر گئیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے شین بانڈ نے چار جبکہ ڈینیئل ویٹوری اور ناتھن آسٹل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم: ہمیش مارشل، جے ہاؤ، سٹیفن فلیمنگ، پی فلٹن، ناتھن آسٹل، سکاٹ سٹائرس، بی میکلم، ڈینیئل ویٹوری، جیمز فرینکلن، کرس مارٹن، شین بانڈ ویسٹ انڈیز کی ٹیم: کرس گیل، ڈیرن گنگا، رمیش سروان، چندرپال، برائن لارا، ڈیون سمتھ، براوو، دنیش رام دین، بریڈ شا، فیڈل ایڈورڈز، جے ٹیلر | اسی بارے میں نیوزی لینڈ سیریز جیت گیا25 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||