سری لنکا ٹیسٹ سیریز جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مرلی دھرن کی آٹھ وکٹوں کی بدولت سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں 240 رن سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔ میچ کےچوتھے دن ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لیے 378 رن کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 137 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکن آف سپنر مرلی دھرن نے 46 رن دے کر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں چودہویں مرتبہ ایک میچ میں دس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ مرلی دھرن نے ویسٹ انڈیز کی آخری پانچ وکٹیں صرف آٹھ اووروں میں حاصل کیں۔ اس سے قبل سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز سات کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو پچھہتر رن بنا کر ڈ کلیئر کر دی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے کمارا سنگاکارا نے 157 رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ یہ ٹیسٹ میچ ابتداء سے ہی انتہائی سنسنی خیز رہا تھا۔ پہلے سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 150 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد واس کی شاندار بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 148 پر آؤٹ ہو گئی۔ چمندا واس نے 22 رن دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||