سری لنکا آسانی سے جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو بآسانی چھ وکٹ سے ہرا دیا۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں دوسری اننگز میں سری لنکا کو ایک سو بہتر رن کا ہدف ملا تھا جو اس نے میچ کے چوتھے روز چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اننگز کے ابتداء میں سری لنکا کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ انسٹھ کے سکور پر اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر نے عمدہ بالنگ کی اور اننگز میں تینتالیس کے سکور پر چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے اننگز میں دو سو پچاسی اور دوسری اننگز میں ایک سو تیرہ رن بنائے۔ دوسری اننگز میں سری لنکا کے سپن بالر مرلی دھرن نے چھتیس رن کے عوض چھ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں سری لنکا کو ایک کمزور ٹیم کا سامنا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||