11000 رن، لارا کا ورلڈ ریکارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈیز کے چھتیس سالہ بیٹسمین برائن لارا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں گیارہ ہزار رن بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ لارا نے یہ ریکارڈ ایڈلیڈ میں کھیلے جانے والے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میں ڈبل سنچری حاصل کرتے ہوئے قائم کیا۔ کھیل کے اختتام پر لارا دو سو رن پر تھے۔ اب لارا ایلن بارڈر کے ٹیسٹ ریکارڈ سے صرف گیارہ رن پیچھے ہیں۔ بارڈر کا دو سو پینسٹھ اننگز میں گیارہ ہزار ایک سو چوہتر رن بنانے کا ریکارڈ ہے۔ برائن لارا کا ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ سکور کرنے یعنی چار سو ناٹ آؤٹ کا ریکارڈ ہے۔ فرسٹ کلاس کرٹ میں بھی انہوں نے سب سے زیادہ یعنی پانچ سو ایک رن بنائے ہیں۔ کسی ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ لارا نے اپریل دو ہزار چار میں انٹیگا میں انگلینڈ کے خلاف قائم کیا تھا جب انہوں نے ناٹ آؤٹ پر چار سو رن بنائے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ برائن لارا اپنا آخری کرکٹ ٹیسٹ اس وقت آسٹریلیا میں کھیل رہے ہیں۔ جب اس میچ میں بیٹنگ کے لیے لارا پیویلین سے کریز پر جانے کے لیے نکلے تو شائقین نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔ گزشتہ جون سے یہ لارا کا پہلا ٹیسٹ ہے۔ جون میں انہوں نے پاکستان کے خلاف ایک سو ترپن رن بنائےتھے۔ | اسی بارے میں کامیاب بیٹسمین، ناکام کپتان07 June, 2004 | کھیل لارا کی تاریخ ساز سنچری09 April, 2005 | کھیل برائن لارا پھر نمبر ون ہو گئے 26 April, 2005 | کھیل ’بس لارا سے ذرا بچنا ہے‘11 May, 2005 | کھیل لارا کی سنچری ایک بچے کے نام27 May, 2005 | کھیل لارا کا بلا چالو04 June, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||