BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 May, 2005, 02:40 GMT 07:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بس لارا سے ذرا بچنا ہے‘
لارا اور انضمام
انضمام الحق کہتے ہیں: ’ہمیں لارا کی فارم پر قابو پانا ہوگا‘
پاکستان کے کپتان انضمام الحق کو ویسٹ انڈیز کے دورے میں ایک ہی پریشانی ہے کہ کسی طرح برائن لارا کی فارم سے بچا جا سکے کیونکہ اگر ایسا ہوگیا تو پاکستان کی ٹیم اپنے حریفوں پر حاوی ہو جائے گی۔

بدھ کے روز پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ ہو رہی ہے جہاں وہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ ٹیسٹ میچ جمیکا اور بارباڈوس میں ہوں گے۔

انضمام پہلے ٹیسٹ میں نہیں کھیل پائیں گے کیونکہ بار بار اپیلیں کرنے کی وجہ سے ان پر پابندی لگی ہوئی ہے لیکن وہ کہتے ہیں ’ہم کیسا کھیلتے ہیں اس کا بہت حد تک انحصار لارا کی فارم پر ہے۔‘

ان کا کہنا ہے :’اگر ہمیں ویسٹ انڈیز میں سیریز جیتنی ہے تو پھر ہمیں لارا کی فارم پر قابو پانا ہوگا۔‘

پاکستانی کپتان کے خیال میں لارا سپن بالنگ کو بہت اچھی طرح کھیل سکتے ہیں اور بقول ان کے شیعب اختر اور محمد سمیع کے بغیر پاکستان کا بالنگ اٹیک اتنا عمدہ نہیں ہو سکتا۔

انضمام اپنے دعوے کی دلیل میں کہتے ہیں ’آپ کرکٹ کی حالیہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کہ لارا نے آسٹریلیا کے سپنر شین وارن اور سری لنکا کے مرلی دھرن سمیت سپن بالرز کے خلاف بڑی بڑی اچھی اننگز کھیلی ہیں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ اس دورے میں پاکستان کے پاس تیز بالر نہیں ہیں لہذا زیادہ انحصار سپنرز پر ہوگا اور لارا سپنرز کو اچھی طرح کھیل سکتے ہیں۔

’ہمارے بالرز کو بہت سوچ سمجھ کر لارا کو گیند کرانی ہوگی۔ ہمارے لیے (اچھی کارکردگی کی) کنجی یہ ہے کہ ہمارے سپن بالرز لارا کو اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے بلے بازوں کو کس طرح گیند کراتے ہیں۔‘

انضمام کے مطابق پاکستان کو دانش کنیریا سے بہت امیدیں ہیں کیونکہ انہوں نے بھارت کے دورے کے دوران بہت اچھی بالنگ کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد