BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 October, 2006, 19:03 GMT 00:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا جنوبی افریقہ سے ہار گیا
شان پولک
شان پولک نے جنوبی افریقہ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے انڈیا کے شہر احمد آباد میں منگل کو ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے ایک میچ میں سری لنکا کو 78 رنز سے ہرا دیا ہے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم چالیسویں اوور میں 141 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کو اب انڈیا میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیئے پاکستان کو ہرانا ہوگا جبکہ سری لنکا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات اب خاصے محدود ہوگئے ہیں۔

سری لنکا سیمی فائنل میں صرف اس صورت میں پہنچ سکتا ہے کہ اگر پاکستان اپنے باقی دو میچ جیت جائے اور سری لنکا کا رن ریٹ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ سے بہتر ہو۔

جنوبی افریقہ کو کم رنز پر آوٹ کرنے کے بعد سری لنکا کے میچ جیتنے کے امکانات کافی روشن دکھائی دے رہے تھے۔ میچ کی ابتداء میں جنوبی افریقہ کے تین کھلاڑی صرف 30 رنز پر پویلین سدھار چکے تھے۔ تاہم ڈی ویلیرز اور کالیز نے ٹیم کو سہارا دیا۔

دونوں نے اگرچہ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 80 رنز بنائے لیکن سری لنکن بالرز کی نپی تلی بالنگ کے سامنے وہ زیادہ کھل کر اپنی شاٹس نہیں کھیل سکے۔ شان پولک نے 17 گیندوں پر 21 اور روبن پیٹرسن 16گیندوں پر 22 رنز بناتے ہوئے آخری چند اوورز میں دھواں دار بلے بازی کے جس نے جنوبی افریقہ کا سکور دو سو رنز سے آگے تک پہنچایا۔

سری لنکا کی طرف سے چمندا واس نے دس اوورز میں صرف سولہ رنز دے کر دو اور لاسیتھ ملِنگا نے تریپن رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم اس وقت مشکلات کا شکار ہوگئی جب صرف 34 رنز پر اس کے چار کھلاڑی اپنی وکٹیں گنوا چکے تھے۔ کپتان جے وردھنے نے اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں ان کے انفرادی سکور 36 پر ہرشل گبز اور پالک نے ایک مشترکہ کاوش کے نتیجے میں رن آوٹ کر دیا۔

اس کے بعد تلکا رتنا دلشان (36) اور چمندا واس (29) نے کچھ مزاحمت کی لیکن سری لنکا کسی بھی مرحلے پر ہدف تک پہنچتا نظر نہیں آیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے آندرے نیل نے تین جبکہ شان پولک اور مکھایا نتینی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

گروپ بی کے باقی میچوں میں نیوزی لینڈ اور پاکستان بدھ جبکہ جنوبی افریقہ اور پاکستان جمعہ کو کھیلیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد