چیمپیئنزٹرافی، حفاظتی انتظامات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اتوار سے شروع ہونے والی کرکٹ کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پیش نظر ریاست پنجاب میں بڑے پیمانے پر حفاظتی انتظامات کیے گئے ہيں۔ اس ٹورنامنٹ کے پانچ میچ ریاست کےدارالحکومت چندی گڑھ کے نزدیکی شہر موہالی کے ’پنجاب کرکٹ ایسوسیشن اسٹیڈیم‘ میں کھیلے جائيں گے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائےگا۔اس کے علاوہ انڈیا، پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی موہالی کے کرکٹ میدان میں اتريں گی۔ میچز کے درمیان کسی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لئے ساڑھے چھ سو سے زیادہ پولس اہلکار اسٹیڈیم کے آس پاس تعینات کیےگئے ہیں۔ اس کے علاوہ میچز کے دوران ساڑھے تین سو سے زیادہ نجی سکیورٹی اہلکار بھی تعینات رہيں گے۔ موہالی پولس کے اعلی اہلکار نونہال سنگھ کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آخر کرکٹ ہندوستان کا سب سے پسندیدہ کھیل ہے۔‘ حفاظتی انتظامات میں اسٹیڈیم کے آس پاس کے تمام راستوں پر بیری کیڈ (رکاوٹیں) لگا دی گئیں ہیں اور پورے علاقے کی نگرانی کے لئے ’سی سی ٹی وی‘ لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جعلی ٹکٹوں کی خرید و فروخت روکنے کے لئے ’اسکینرز‘ بھی لگائے گئے ہيں۔ پولیس اہلکار نے یہ بھی بتایا ہے کہ میچز کے دوران لوگوں کو موبائل فون لے جانے کی اجازت بھی نہيں دی جائے گی اور جو لوگ بنا ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کريں گے ان کے خلاف قانوی کاروائی کی جائے گی۔ | اسی بارے میں ’نشریاتی حقوق کے لیئے بولی دیں گے‘02 October, 2006 | کھیل ’بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے‘23 September, 2006 | کھیل پاکستان کے نئے کپتان محمد یوسف05 October, 2006 | کھیل ممبئی دھماکے: پانچ افراد مزید مجرم29 September, 2006 | انڈیا انڈیا: بہار کرکٹ ایسوسی ایشن بحال17 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||