انڈیا: بہار کرکٹ ایسوسی ایشن بحال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ یا بی سی سی آئی نے موجودہ جھار کھنڈ بننے سے قبل قائم بہار کرکٹ ایسوسی ایشن یا بی سی اے کو بحال کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے سابق صدر جگ موہن ڈالمیا نے بی سی اے کو ختم کر کے جھارکھنڈ سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی منظوری دی تھی۔ مسٹر ڈالمیا کے اس فیصلے کی وجہ سے بہار کی ٹیم رنجی ٹرافی میں حصہ لینے سے محروم ہے اور بہار کے کھلاڑی جھارکھنڈ کی طرف سے کھیلنے پر مجبور تھے۔ بی سی سی آئی نے بہار اور جھارکھنڈ کی کرکٹ ایسوسی ایشنوں کے درمیان تنازعے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس وجہ سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ موجودہ جھارکھنڈ سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ختم ہوجائے گی۔ بی سی سی آئی کے اس فیصلے پر عمل در آمد یکم ستمبر کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے پر منحصر ہے۔ فی الحال جھار کھنڈ سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے بی سی سی آئی کے سیکرٹری نرنجن شاہ کے مطابق مذکورہ ریاستوں کی کرکٹ ایسوسی ایشن کی بحالی کے لیئے بورڈ نے دلی کرکٹ ایسوسی ایشن اور سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی قیادت میں ایک کمیٹی بنائی تھی۔ اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ سنہ انیس سو پینتیس سے قائم بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کو بحال کیا جائے۔ بی سی سی آئی کے اس فیصلے سے کرکٹ سٹار مہندر سنگھ دھونی اور ریلوے کے وزیر لالو پرساد ایک ہی پچ پر کھڑے ہو گئے ہیں۔ بہار سپورٹس جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے صدر دیپک پانڈے کے مطابق بی سی سی آئی کے موجودہ فیصلہ پر عمل کا مطلب یہ ہوگا مہندر سنگھ دھونی رنجی ٹرافی میں بہار کی نمائندگی کریں اور یہ بھی ممکن ہے کہ بہار کرکٹ ایسوسی ایشن یا بی سی اے کی صدارت لالو پرساد کے ہاتھ میں آجائے۔ لالو پرساد نے بی سی سی آئی کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ بیٹنگ اور وزیراعلیٰ نتیش کمار بالنگ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی سی اے کے انتخابات تین ماہ میں کرائے جائیں گے اور ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جھارکھنڈ کے ہوں گے۔ | اسی بارے میں بہار -- ایک دور کا خاتمہ23 November, 2005 | انڈیا بہار میں ہتھکڑیوں کی کمی01 October, 2005 | انڈیا ریاست بہار کے پنچایتی انتخابات22 April, 2006 | انڈیا لالو، بہار کا راجہ07 December, 2005 | انڈیا کوٹہ: بہار کے وزیراعلیٰ کی مشکل20 May, 2006 | انڈیا بہار نجکاری کے راستے پر01 June, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||