BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوٹہ: بہار کے وزیراعلیٰ کی مشکل

بہار پولیس نے رزرویشن کی مخالفت کرنے والوں کی پٹائی کی
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار حیران ہیں یا کم از کم وہ ایساظاہر کر رہے ہیں کہ کوٹے کے ایشو پر دلی سے پٹنہ تک ہنگامہ کیوں برپا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں جب کوئی واضح اعلان نہیں کیا تو مخالفت یا حمایت میں مظاہرے اور ہڑتالیں کیوں ہو رہی ہیں۔

اعلی تعلیمی اداروں میں بعض طبقات کے لیے سیٹیں مخصوص کرنے کی حمایت میں جمعہ کوپٹنہ میں جلوس نکلا تو پولیس نے جم کرلاٹھیاں ماریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے میڈیا پر حملہ کر دیا تھا اور جب پولیس انہیں بچانے نکلی تو ان پر بھی حملہ کر دیا گیا، اس لیے پولیس کو لاٹھیاں چلانی پڑیں۔

دوسری جانب کوٹہ حامی مورچہ کے صدر بھومی پال کا الزام ہے کہ پولیس نے لوگوں کی ذات پوچھ پوچھ کرانہیں پیٹا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب کوٹہ کے مخالفین نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا تو پولیس نے ان پر کوئی پابندی عائد نہیں کی تھی۔

ملک کے تمام ٹی وی چینلز پر جب اس واقعے کی لائیو رپورٹ نشر کی جارہی تھی تو نتیش کمار اپنے آبائی ضلع نالندہ کا دورہ کر رہے تھے جہاں ایک ہی گاؤں کے آٹھ لوگوں کا اجتماعی قتل کر دیا گیا تھا۔

پٹنہ واپسی پر جب نتیش کمار کو صحافیوں کو پیٹے جانے کی خبر ملی تو انہوں نے واقعہ کی وڈیو منگوا کر دیکھا اور مظاہرے کے طریقۂ کار پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ نتیش کا کہنا ہے ریزرویشن کے حوالے سے جو مظاہرے ہورہے ہیں وہ بے معنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ کوئی پختہ بات سامنے آئے تو کسی تحریک کی بات سمجھ میں آتی ہے۔‘

پندرہ برس قبل جب وی پی سنگھ کی حکومت نے پسماندہ طبقات کے حق میں رزرویشن پر منڈل کمیشن کی رپورٹ نافذ کی تھی تو دلی کے بعد پٹنہ میں زبردست مظاہرے ہوئے تھے۔اس وقت پٹنہ میں پولیس فائرنگ سے درجن بھر مظاہرین ہلاک بھی ہوئے تھے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ کوٹے پر حمایت اور مخالفت کا سلسلہ اگر یوں ہی جاری رہا تو نتیش کمار کی حکومت کے لیئے یہ مسئلہ ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹڈاکٹروں کا تحفظ
بھارتی ڈاکٹر فوجداری مقدمات سے مبرا
ڈاکٹر کوشی اپینسال کی شخصیت
ایک بھارتی ڈاکٹر دنیا کی بہترین نوجوان شخصیت
ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم
بہار: تحفظ کی یقین دہانی پر ہڑتال کا خاتمہ
بہار کی خواتین(فائل فوٹو)’خواتین مکھیا‘
بہار میں سرپنچ کی آدھی نشستیں خواتین کے لیئے
ویشالیمیں ڈاکٹر بنوں گی
رکشہ چلانے والے کی بیٹی جو کامیابی رہی
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد